قومی خبریں

گائے کے دودھ سے تیار پرساد کھانے والوں کو کیوں دیا جا رہا ریبیز کا انجکشن؟

چھتیس گڑھ میں حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے جہاں دو گایوں کو کتے نے کاٹ لیا اور وہ گائیں تقریباً 2 ماہ بعد مر گئیں، اب ان سبھی لوگوں کو ریبیز کا انجکشن دیا جا رہا ہے جنھوں نے اس کا دودھ استعمال کیا۔

<div class="paragraphs"><p>گائے، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گائے، تصویر آئی اے این ایس

 

چھتیس گڑھ کے گونڈاہور علاقہ میں ایک حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے جہاں دو گایوں کا دودھ استعمال کرنے والوں کو ریبیز کا انجکشن لگایا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ گاؤں میں موجود ایک پاگل کتے نے دودھ دینے والی دو گایوں کو کاٹ لیا تھا جو اس واقعہ کے تقریباً دو ماہ بعد مر گئیں۔ پتہ چلا کہ ان دونوں ہی گایوں کی موت ریبیز کی وجہ سے ہوئی ہے۔ یہ خبر پھیلتے ہی گاؤں والوں میں ایک خوف کی لہر پھیل گئی۔

Published: undefined

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ گایوں کے مالک نے نہ صرف اس کے دودھ کو علاقہ میں فروخت کیا، بلکہ علاقہ میں ہوئی ’ستیہ نارائن کی کتھا‘ کے بعد تقسیم کیے گئے پرساد کو تیار کرنے میں بھی اس دودھ کا استعمال کیا گیا۔ جب اس پرساد کو کھانے والوں تک یہ خبر پہنچی کہ ان گایوں کی ریبیز سے موت ہو گئی ہے جن کے دودھ سے پرساد تیار ہوا تھا، تو وہ خوف میں مبتلا ہو گئے۔ پھر ریبیز کا انجکشن لگانے کا مشورہ ہوا اور محکمہ صحت کی ٹیم نے گاؤں میں کیمپ لگا کر دیہی عوام کو ریبیز کے انجکشن لگائے۔

Published: undefined

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گایوں کے مالک کو اس کی جانکاری تھی کہ اسے کتّے نے کاٹا ہے۔ اس نے رازداری کے ساتھ اسپتال جا کر پہلے ہی ریبیز کا انجکشن لگوا لیا تھا۔ جب یہ بات پھیلی تو لوگوں میں ایک ڈر کا ماحول پیدا ہو گیا۔ حالانکہ محکمہ صحت کے ایک افسر نے کسی بھی خطرہ سے انکار کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ دودھ پینے اور اس کی مٹھائی کھانے سے ریبیز کا خطرہ نہیں ہے۔ پھر بھی ریبیز کا انجکشن احتیاط کے طور پر لگایا گیا ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ معاملہ پنکھاجور کے وویکانند گرام پنچایت کے گاؤں پی وی-4 کا ہے۔ اس گاؤں میں دودھ ڈیری کا کام بڑے پیمانے پر ہوتا ہے۔ دو ماہ قبل ایک پاگل کتے نے دو گایوں کو کاٹ لیا تھا جو ایک ساتھ تھے۔ اس کی خبر گایوں کے مالک کو تھی، پھر بھی وہ روزانہ کی طرح دودھ فروخت کرتا رہا۔ دو ماہ بعد جب گایوں میں ریبیز پھیلنے سے ان کی موت ہو گئی تو ان کے مالک نے خاموشی کے ساتھ، بغیر کسی کو کچھ بتائے اسپتال جا کر ریبیز کا انجکشن لگوا لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined