قومی خبریں

حکومت آخر کیوں ڈر رہی ہے جے پی سی سے: انٹونی

رافیل مدے پر جے پی سی کے مطالبہ کو روز اول سے بی جے پی ٹھکرا رہی ہے اور اب وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ فرانس کے سابق صدر کی وضاحت کے بعد حزب اختلاف کے پاس کچھ نہیں بچا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا کانگریس کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی کی فائل تصویر

بی جے پی نے ایک مرتبہ پھر رافیل سودے پر کانگریس کے جے پی سی سے جانچ کرانے کے مطالبہ کو ٹھکرا دیا ہے۔ جے پی سی جانچ نہ کرانے کی کوئی ٹھوس وجہ بتانے کے بجائے بی جے پی نے کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ وہ دشمن ممالک کے ساتھ خفیہ جانکاری ساجھا کرنا چاہتی ہے ۔جس ایچ اے ایل کو رافیل ڈیل سے باہر کر کے انل امبانی کی کمپنی کو سودے میں شامل کیا گیا تھا اس ایچ اے ایل کے بارے میں بی جے پی کا کہنا ہے کہ ایچ اے ایل ہماری طاقت ہے ، یو پی اے نے دس سال میں دس ہزار کروڑ سالانہ دیئے جبکہ ہماری حکومت نے ساڑھے چار سال میں22 ہزار500 کروڑ روپے سالانہ دیئے۔

Published: undefined

جے پی سی سے جانچ کرانے کے مطالبہ سے انکار کرنے پر کانگریس نے بی جے پی اور حکومت سے سوال کیا ہے کہ وہ اس مدے پر جے پی سی تشکیل دینے سے کیوں ڈر رہی ہے ۔ سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ پارلیمنٹ میں بی جے پی کی اکثریت ہے اس لئے جے پی سی میں بھی انہیں کی اکثریت ہوگی تو پھر وہ ڈر کیوں رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تمام فائلیں پبلک نہیں کی جا سکتیں ، لیکن جے پی سی میں تو ایسا کیا جا سکتا ہے ۔ واضح رہے اس دوران کانگریس نے اس معاملہ کو سی اے جی اور سی وی سی کے سامنے اٹھایا ہے۔کانگریس نے سی وی سی سے اس ڈیل پر روک لگانے کی مانگ بھی کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined