ناگپور: ملک بھر میں کئی مسجدوں پر کھڑے کئے گئے تنازعات، گیان واپی مسجد میں عدالتی حکم سے کرائے گئے سروے اور وضو خانہ سے شیو لنگ برآمد ہونے کے دعووں کے بعد آر ایس ایس (راشٹریہ سوم سیوک سنگھ) کے سربراہ موہن بھاگوت نے بیان دیا ہے کہ اب سنگھ کی طرف سے مندروں کے حوالہ سے کوئی تحریک نہیں چلائی جائے گی۔ موہن بھاگت آر ایس ایس کے ناگپور میں واقع صدر دفتر پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
Published: 03 Jun 2022, 8:42 AM IST
موہن بھاگوت نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں ہے کہ سنگھ نے ایودھیا سے وابستہ رام مندر تحریک میں حصہ لیا تھا لیکن اس تحریک میں شامل ہونا تنظیم کی بنیادی فطرت کے خلاف تھا۔ اب آر ایس ایس مستقبل میں کسی مندر تحریک میں شامل نہیں ہوگی۔ اس دوران بھاگوت نے وارانسی کی گیان واپی مسجد پر بھی اظہار خیال کیا۔
Published: 03 Jun 2022, 8:42 AM IST
موہن بھاگوت نے کہا ’’تاریخ کو کوئی بدل نہیں سکتا۔ گیان واپی ایک مسئلہ ہے لیکن اسے ہندو-مسلمان کی نظر سے دیکھنا غلط ہے کیونکہ مسلمان حملہ آور تو باہر سے آئے تھے۔ اب سنگھ کے ذریعے ہر طرف صرف بھائی چارے کو فروغ دینا ہے، ہندوتوا کو تقویت دینی ہے۔‘‘ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب ملک کے فرقوں کے درمیان لڑائی نہیں ہونی چاہئے، ہندوستان کو ’وشو گرو‘ بننا چاہئے اور پوری دنیا کو امن کا درس دینا چاہئے۔
بھاگوت نے آر ایس ایس کارکنان کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں ہر مسجد میں شیو لنگ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ عقیدت کے مرکز ہو سکتے ہیں لیکن ہر موضوع پر لڑائی کیوں کرنی؟ تنازعہ کیوں بڑھانا؟‘‘
Published: 03 Jun 2022, 8:42 AM IST
موہن بھاگوت نے خطاب کے دوران روس یوکرین جنگ کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین پر روس نے حملہ کیا ہے لیکن ہندوستان کا موقف بالکل متوازن ہے۔ آر ایس ایس سربراہ نے حکومت ہند کی اس پالیسی کو بالکل درست قرارد دیا اور کہا کہ روس یوکرین جنگ نے ہندوستان کو بھی بتا دیا ہے کہ اسے مضبوط رہنا ضروری ہے۔
سنگھ سربراہ نے خطاب میں ہندو مذہب کو مضبوط کرنے کی بھی وکالت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو مذہب کو مزید طاقتور بنانا ہے، لیکن نہ کسی سے ڈرنا ہے اور نہ ہی کسی کو ڈرانا ہے، سب کے ساتھ مل کر رہنا ہے اور وشو گرو بننے کی طرف بڑھنا ہے۔
Published: 03 Jun 2022, 8:42 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Jun 2022, 8:42 AM IST
تصویر: پریس ریلیز