مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ نے آج ہی ایک مشترکہ بیان جاری کر علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ گویا کہ ان دونوں کی 15 سالہ شادی اب ٹوٹ چکی ہے۔ لیکن اس درمیان ٹوئٹر پر فلم ’دنگل‘ اور ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں عامر خان کے ساتھ کام کر چکی جواں سال اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو ٹرول کیا جانے لگا ہے۔ کئی لوگ اس بات سے حیران ہیں کہ آخر فاطمہ کو کیوں عامر اور کرن کی علیحدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ دراصل کئی ٹوئٹر صارفین کا ماننا ہے کہ فاطمہ جلد عامر خان کی تیسری بیوی بن سکتی ہیں، کیونکہ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کے دوران دونوں کی نزدیکیاں خوب سرخیاں بنی تھیں۔
Published: 03 Jul 2021, 8:13 PM IST
ٹوئٹر پر فاطمہ ثنا شیخ سے کئی لوگ برہمی کا اظہار کر رہے ہیں تو کئی لوگ ان دونوں کی آئندہ کی زندگی کے لیے مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔ بیشتر ٹوئٹ میں فاطمہ کا مذاق بنایا گیا ہے اور حقیقت تو یہ ہے کہ فاطمہ ٹوئٹر پر ایک وقت ’نمبر 1‘ پر ٹرینڈ ہو رہی تھیں۔
Published: 03 Jul 2021, 8:13 PM IST
واضح رہے کہ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے وقت عامر خان کا نام فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ اس وقت فاطمہ نے ان باتوں کو محض افواہ قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا اور کہا تھا کہ انھیں جھوٹی خبروں سے اور انجان لوگوں کی سوچ سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ فاطمہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’مجھے پہلے ان باتوں سے فرق پڑتا تھا، لیکن اب انجان لوگ مجھے بغیر جانے میرے بارے میں لکھتے ہیں اور پڑھنے والے سوچتے ہیں کہ میں اچھی انسان نہیں ہوں۔ انھیں نہیں پتہ کہ سچ کیا ہے۔ میں نے ان باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے۔‘‘
بہر حال، نیچے دیکھیے کچھ ٹوئٹ جو فاطمہ ثنا شیخ کو نشانہ بنا رہے ہیں یا پھر طنز کر رہے ہیں...
Published: 03 Jul 2021, 8:13 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Jul 2021, 8:13 PM IST
تصویر: پریس ریلیز