حیدرآباد: جھگڑے کی شکایت کرنے والے ایک نوجوان پر کانسٹیبل نے حملہ کر دیا اور اس کو پولیس اسٹیشن لے گیا تاہم جب یہ پتہ چلا کہ اس نوجوان کا تعلق میڈیا سے ہے تو اس کو رہا کر دیا گیا۔ اتوار کی شب پیش آئے اس واقعہ کے بعد کانسٹیبل کے خلاف نوجوان کے خاندان نے شکایت کی اور سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
کمشنر آف پولیس سائبر آباد وی سی سجنار نے اس کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے جیڈی مٹلہ کی ایچ اے ایل کالونی میں اشرار سے جھگڑے پر پیر کی رات دیر گئے دو بجے اس نوجوان نے 100 نمبر کو فون کیا اور اس بات کی شکایت کی جس کے بعد جیڈی مٹلہ پولیس کانسٹیبل کوٹیشور راؤ اس کالونی کو پہنچا اور فون کرنے والے نوجوان کو گھرسے طلب کیا۔ اس نے نوجوان پر برہمی ظاہر کی اور کہا کہ میری نیند کیوں خراب کی؟
Published: undefined
کانسٹیبل نے نوجوان کو طمانچہ رسید کردیا اور اس کو اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن لے گیا۔ اس نوجوان کو اس کے ارکان خاندان نے کالونی میں تلاش کیا تاہم وہ کالونی میں نہیں ملا۔ مقامی افراد نے ان کو بتایا کہ نوجوان کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔ جب اس کانسٹیبل کو پتہ چلا کہ یہ نوجوان میڈیا میں کام کرتا ہے تو اس کو چھوڑ دیا گیا۔
Published: undefined
اس واقعہ پر اس نوجوان کے ارکان خاندان نے ڈی جی پی اور کمشنر پولیس سائبر آباد سے اس کانسٹبل کی شکایت کی۔ کمشنر پولیس نے ان کو یقین دہانی کروائی کہ اس کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز