قومی خبریں

’پی ایم مودی کو ہیڈلائن مینیج کرنے کی ضرورت کیوں پڑی؟‘ جئے رام رمیش نے بتائی وجہ

مرکزی حکومت کے ذریعہ ہر سال 25 جون کو ’یومِ قتل آئین‘ منانے کے فیصلہ پر جئے رام رمیش نے کہا کہ وہ اس اعلان سے صرف ہیڈلائن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، سچائی یہ ہے کہ آئین کا قتل روزانہ ہو رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جئے رام رمیش، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

جئے رام رمیش، تصویر آئی اے این ایس

 

مرکزی حکومت کے ذریعہ 25 جون کو ’یومِ قتل آئین‘ منائے جانے کے فیصلہ پر کانگریس نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس اعلان کو محض ’ہیڈلائن مینیج‘ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’آج نان بایولوجیکل وزیر اعظم کو ہیڈلائن مینیج کرنے کی فوری ضرورت کیوں پڑی؟ اس کا سیدھا جواب ہے۔ ابھی جاری سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ خوردنی اشیا کی مہنگائی مئی 2024 میں 8.69 فیصد سے بڑھ کر جون 2024 میں 9.55 فیصد ہو گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

جئے رام رمیش نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں دیا ہے۔ ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک دیگر پوسٹ میں انھوں نے وزیر اعظم مودی پر حملہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’نان بایولوجیکل (غیر حیاتیاتی) وزیر اعظم ایک بار پھر ہپوکریسی سے بھرا ایک ہیڈلائن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن ہندوستان کے لوگوں سے 4 جون، 2024 –جسے تاریخ میں مودی مُکتی دیوس کے نام سے جانا جائے گا– کو ملی نتیجہ خیز ذاتی، سیاسی اور اخلاقی شکست سے پہلے انھوں نے 10 سالوں تک غیر اعلانیہ ایمرجنسی لگا رکھا تھا۔‘‘

Published: undefined

اس پوسٹ میں جئے رام رمیش یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’یہ وہی نان بایولوجیکل وزیر اعظم ہیں جنھوں نے ہندوستانی آئین اور اس کے اصولوں، اقدار اور اداروں پر منصوبہ بند طریقے سے حملہ کیا ہے۔ یہ وہی نان بایولوجیکل وزیر اعظم ہیں جن کے نظریاتی کنبہ نے نومبر 1949 میں ہندوستانی آئین کو اس بنیاد پر خارج کر دیا تھا کہ یہ منوسمرتی سے متاثر نہیں تھا۔ یہ وہی نان بایولوجیکل وزیر اعظم ہیں جن کے لیے ڈیموکریسی کا مطلب صرف ڈیمو-کرسی ہے۔‘‘

Published: undefined

جئے رام رمیش کے ساتھ ساتھ کانگریس کے کئی دیگر لیڈروں نے بھی مودی حکومت کے ذریعہ 25 جون کو ’یومِ قتل آئین‘ منائے جانے کے فیصلہ پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے حکومت کے فیصلے پر سوال کھڑا کیا اور کہا ہے کہ جب سے مودی حکومت اقتدار میں آئی ہے، ہر روز آئین کا قتل ہو رہا ہے۔ پی ایم مودی کی مدت کار کو ’دورِ قتل آئین‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ کرناٹاک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے اس تعلق سے کہا کہ ایمرجنسی کے بعد اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، منموہن سنگھ اور پی وی نرسمہا راؤ کے ساتھ کانگریس پارتی نے اس ملک پر حکومت کی ہے۔ اس ملک کے لوگوں نے کانگریس پارٹی میں اعتماد بحال کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined