نئی دہلی: روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کے خلاف ایک قرارداد پیش کی گئی۔ تمام ممالک کو اس پر ووٹ دینا تھا لیکن ہندوستان نے خود کو اس ووٹنگ سے علیحدہ رکھا۔
Published: undefined
ہندوستان اور روس پرانے اسٹریٹجک اتحادی رہے ہیں۔ ہندوستان کی نصف سے زیادہ دفاعی خریداری روس سے ہوتی ہے اور روس ہندوستان کا قابل اعتماد اتحادی رہا ہے۔ اب تک روس نے ہند-چین سرحدی تنازعہ یا پاکستان کے ساتھ ہندوستان کے کشمیر تنازع پر اپنی غیر جانبداری برقرار رکھی ہے۔ کشمیر کے معاملے پر روس نے کہا ہے کہ یہ مسئلہ ہندوستان اور پاکستان کا دو طرفہ مسئلہ ہے۔ ایسے میں ہندوستان روس کے خلاف ووٹ نہیں دے سکتا۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ہی اگر ہندوستان نے روس کے حق میں ووٹ دیا ہوتا تو اس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بہت خراب ہو سکتے تھے۔ ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات حالیہ دہائیوں میں مضبوط ہوئے ہیں۔ چین کے ساتھ ہندوستان کے سرحدی تنازع پر امریکہ نے بھی ہندوستان کی حمایت میں بات کی ہے۔ ایسے میں ہندوستان امریکہ کو ناراض بھی نہیں کر سکتا اس لیے اس نے ووٹنگ سے دور رہنا ہی درست سمجھا۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہندوستان کو اس معاملے پر غیر جانبدار رہنا چاہیے۔
Published: undefined
تاہم، 2014 میں، ہندوستان نے اسی طرح کے معاملے میں روس کا ساتھ دیا تھا۔ 2014 میں یوکرین میں روسی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف خانہ جنگی شروع ہوئی جس کے بعد روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔ روس نے یوکرین کے حصے کریمیا کو روس کے ساتھ الحاق کر لیا۔ انہوں نے دلیل دی تھی کہ کریمیا میں زیادہ تر روسی بولنے والے لوگ ہیں اور ان کی حفاظت کرنا روس کا فرض ہے۔ کریمیا کے روس سے الحاق کے بعد مغربی ممالک نے روس پر مختلف پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ ہندوستان کی منموہن سنگھ حکومت نے روس پر ان پابندیوں کی مخالفت کی تھی۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ہی سال 2020 میں بھی ہندوستان روس کے خلاف یوکرین کی قرارداد کے خلاف چلا گیا تھا۔ یوکرین کریمیا میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ میں ایک قرارداد لایا تھا جہاں ہندوستان نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ ادھر، ہندوستان نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران کہا ہے کہ تمام رکن ممالک کو اختلافات اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی کوششیں کرنی چاہئیں۔ بات چیت ہی تنازعات کے حل کا واحد راستہ ہے، تاہم وقت لگ سکتا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ سفارت کاری کا راستہ چھوڑ دیا گیا۔ ہمیں اس جانب لوٹنا چاہیے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترمورتی نے کہا کہ ان تمام وجوہات کی بنا پر ہندوستان نے اس تجویز سے باز رہنے کا انتخاب کیا ہے۔
Published: undefined
ٹی ایس ترومورتی نے ووٹنگ پر ہندوستان کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ہندوستان یوکرین میں حالیہ پیش رفت سے بہت پریشان ہے۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ تمام کوششیں تشدد اور دشمنی کے فوری خاتمے کی طرف ہونی چاہئیں۔ جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس قرارداد کے حق میں 11 ووٹ ڈالے گئے۔ چین، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے ووٹنگ سے پرہیز کیا۔ سلامتی کونسل میں یہ قرارداد منظور نہیں ہو سکی، کیونکہ کونسل کے مستقل رکن روس نے اس پر ویٹو کر دیا۔ روس کے خلاف قرارداد کی حمایت میں ووٹ دینے والے ممالک میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، البانیہ، برازیل، گبون، گھانا، آئرلینڈ، کینیا، میکسیکو اور ناروے شامل ہیں۔
Published: undefined
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعہ کے روز کہا کہ روس ہمسایہ ملک یوکرین پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا اور صدر ولادیمیر پوتن کی کال پر یوکرین کی فوج کے ہتھیار ڈالنے کے بعد ماسکو یوکرین کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے باغیوں کے زیر قبضہ دو علاقوں کو آزاد قرار دینے کے خلاف امریکہ نے احتجاجاً متعدد پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ یوکرین کے شہروں پر روسی میزائلوں کی بارش ہو رہی ہے اور روس نے یوکرین کے ایئربیس اور اہم عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز