نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ گجرات میں منشیات مسلسل پکڑی جا رہی ہیں لیکن مافیا کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی ہے، اس لیے حکومت کو بتانا چاہیے کہ وہاں منشیات اور شراب مافیا کی پشت پناہی کو کر رہا ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ گجرات کی بندرگاہ پر تین بار بڑی مقدار میں منشیات پکڑی گئی ہیں لیکن اس کے باوجود منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے، سوال یہ ہے کہ آخر گجرات کے نوجوانوں کو منشیات کے دلدل میں کیوں دھکیلا جا رہا ہے؟
Published: undefined
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’گجرات کے موندرا پورٹ پر 21 ستمبر کو 21000 کروڑ روپے کی 3000 کلو گرام، 22 مئی کو 500 کروڑ روپے مالیت کی 56 کلو گرام اور 22 جولائی کو 375 کروڑ روپے مالیت کی 75 کلوگرام کی منشیات برآمد ہوئی۔ ڈبل انجن والی حکومت میں بیٹھے کون لوگ ہیں جو ڈرگ-شراب مافیا کو مسلسل تحفظ دے رہے ہیں۔ گجرات کے نوجوانوں کو نشے میں کیوں دھکیلا جا رہا ہے؟‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’میرا سوال ہے کہ ایک ہی بندرگاہ پر تین بار منشیات برآمد ہونے کے باوجود اسی بندرگاہ پر مسلسل منشیات کس طرح اتر رہی ہے۔ کیا گجرات میں نظم و نسق درہم برہم ہو چکا ہے؟ مافیا کو قانون کا کوئی خوف نہیں یا یہ مافیا ہی کی حکومت چل رہی ہے؟‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز