نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ سڑکوں پر بھوکے پیاسے اور پیدل چلنے والے مزدوروں کے سبب حالات بے حد خراب ہیں اور حکومت کو ان کی چیخ و پکار سن کر ان کی مدد کرنی چاہیے۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’اندھیرا گھنا ہے، مشکل گھڑی ہے، ہمت رکھیے، ہم ان تمام کی حفاظت میں کھڑے ہیں۔ حکومت تک ان کی چیخیں پہنچا کر رہیں گے، ان کے حق کی ہر مدد دلا کر رہیں گے۔ ملک کی عوام نہیں یہ تو ملک کی عزت نفس کا علم ہے... اسے کبھی جھکنے نہیں دیں گے۔‘‘
Published: 14 May 2020, 10:01 PM IST
پرینکا نے پولیس اہلکاروں سے مزدوروں سے حساس ہوکرپیش آنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا،’ میں سمجھتی ہوں‘ آپ پر کام کا دباؤ ہے۔ آپ بھی پریشان ہو مگر آپ سے میری ایک گذارش ہے کہ ان بے سہارا لوگوں پر طاقت کا استعمال مت کیجیے۔ ان پر ویسے ہی مصیبت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ ان کے وقار کا تحفظ کیجیے۔
Published: 14 May 2020, 10:01 PM IST
پرینکا گاندھی نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ ملک کی سڑکوں پر بہت بری حالت ہے۔ میٹرو سٹیز (بڑے شہروں) سے مزدور بھوکے، پیاسے، پیدل اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں اور خاندان کو لے چلے جا رہے ہیں۔ ایسا لگتاہے کہ جیسے انتظامیہ نے انھیں چھوڑ دیا ہے۔‘‘
Published: 14 May 2020, 10:01 PM IST
پرینکا گاندھی نے کہا، ’’مئی کی دھوپ میں سڑکوں پر چلنے والے مزدوروں کا تانتا لگا ہے۔ ہر دن حادثے ہو رہے ہیں، روزانہ یہ غریب ہندوستانی مارے جا رہے ہیں۔ ان کے لیے حکومت بسیں کیوں نہیں چلوا رہی ہے؟ اترپردیش روڈویز کی 20 ہزار سے زائد بسیں کھڑی ہیں۔ برائے مہربانی انھیں سڑکوں پر اتار دیجیے۔ انہی کی مزدوری سے ہمارے یہ میٹرو سٹی بنے ہیں، انہی کی مزدوری سے ملک آگے بڑھا ہے۔‘‘
Published: 14 May 2020, 10:01 PM IST
انہوں نے کہا ’’خدا کے لیے انھیں سڑکوں پر اس طرح بے یار و مددگار مت چھوڑیے۔ اتر پردیش کے تمام ضلعی یونٹ سے میری گذارش ہے کہ وہ ان ضرورت مند افراد کی مدد میں مزید اضافہ کر دے۔ پوری طاقت لگا دیجیے! یہ خدمت کا وقت ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس کا ایک ایک کارکن ان ہندوستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘
Published: 14 May 2020, 10:01 PM IST
اپنے ٹوئٹ کے ساتھ پرینکا گاندھی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک مجبور ماں اپنے لخت جگر کو سوٹ کیس اوپر لاد کر کھینچنے پر مجوبر ہے۔ پرینکا نے اس ٹوئٹ میں لکھا، ’’تھکے قدموں سے کس کا مستقبل کھینچا جا رہا ہے؟ یو پی روڈویز کی بیسیوں ہزار بسیں کس دن کے لئے ہیں اگر ہم آفت کے مارے ان ہندوستانیوں کو گھر بھی نہیں لے جا سکتے! آپ کے بھاسنوں، پیکیجوں سے ان کا بھروسہ ٹوٹ چکا ہے۔ یہ قدم اب اپنے گاؤں پہنچ کر رکیں گے، انہیں گھر پہنچائیے۔‘‘
Published: 14 May 2020, 10:01 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 May 2020, 10:01 PM IST