بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج واضح طور پر کہا کہ حکومت نے فسادیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے اور جو بھی عدالت جانا چاہتا ہے وہ جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اب کھرگون میں صورتحال مکمل طور پر معمول پر ہے اور انتظامیہ مانٹرنگ کرکے ضرورت کے مطابق نرمی کر رہی ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر مشرا نے مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں بلڈوزر کے ذریعے کی جا رہی کارروائی کے خلاف کچھ تنظیموں کے سپریم کورٹ جانے کے سوال کے جواب میں نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت نے کارروائی کرنے سے پہلے کسی قوم کو ذہن میں نہیں رکھا، فسادیوں کو ذہن میں رکھ کر کارروائی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جسے عدالت جانا ہے وہ جائے، عدالت جو حکم دے گی وہی سرآنکھوں پر۔
Published: undefined
ڈاکٹر مشرا نے بتایا کہ ریاست میں ہنومان جینتی پر 279 مقامات پر پرامن طریقے سے شوبھ یاترا اور جلوس نکالا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اس پروگرام کو پرامن طریقے سے انجام دینے پر پولیس انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز