الور: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سر سنگھ چالک موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندوستان اور ہندو الگ الگ بات نہیں ہے لیکن ہم ان دونوں باتوں کو بھولتے جا رہے ہے جو باعث تشویش ہے۔ بھاگوت یک روزہ دورے پر ضلع الور کے گهنكر گاؤں پہنچے تھے، جہاں انہوں نے 123 سالہ بابا کمل ناتھ کے آشرم میں اپنی سالگرہ پر ان کا آشیرواد لیا۔
Published: undefined
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم لوگ ہندوستان کے ہیں اور ہم ہندو ہیں، جو ہندوستان کے ہیں اس کا مطلب سیدھا سیدھا وہ ہندو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو اپنے آپ کو ہندو کہتا ہے وہ ہندوستانی ہے۔ اس میں کوئی الگ الگ بات نہیں ہے لیکن ہم ان دونوں باتوں کو بھولتے جا رہے ہیں جو با عث تشویش ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ باتیں کسی کو غلط لگیں ، کسی کو صحیح لگیں یہ ان کے ذاتی خیالات ہیں ۔ انہوں نے بابا کمل ناتھ کے تعلق سے کہا کہ اس آشرم میں ایک عظیم شخصیت رہتی ہے اور ہمیں ان سے استفادہ کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر الو ر رکن پارلیمنٹ مہنت بالک ناتھ بھی موجود تھے۔
Published: undefined
اس سے قبل بھاگوت کے بذریعہ سڑک تیجارا کے پاس گہنکرگاؤں پہنچنے پر ان کا خیر مقد م کیا گیا۔ واضح رہے ہے کہ بھاگوت کا بدھ کو یوم پیدایش تھا جبکہ 123 سالہ بابا کمل ناتھ کا یوم پیدائش پیر کو تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined