بھوپال: مدھیہ پردیش سے یو پی ایس سی امتحان کے نتائج کے حوالہ سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عائشہ نام کی دو لڑکیوں نے ایک ہی رول نمبر پر امتحان دیا، پھر انٹرویو دیا اور اب ان دونوں کا 184ویں رینک پر سلیکشن ہو گیا ہے۔ دونوں کے خاندان جشن بھی منا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ یو پی ایس سی کی جانب سے منگل کے روز نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ عائشہ نام کی دونوں لڑکیوں میں سے کس کا دعویٰ درست ہے یہ تو بعد میں ہی معلوم چلے گا، فی الحال میڈیا میں یہ معاملہ شہ سرخیوں میں ہے۔
Published: undefined
دیواس کی رہائشی عائشہ فاطمہ کا اجازت نامہ
یو پی ایس سی کا نتیجہ جاری ہونے پر 184ویں مقام پر عائشہ فاطمہ کا نام نظر آیا، جس کے بعد دونوں عائشاؤں کے گھروں میں جشن منایا جانے لگا۔ ایک کا تعلق دیواس سے ہے، جبکہ دوسری کا تعلق علی راج پور سے ہے۔ دونوں کا رول نمبر ایک ہونے کی وجہ سے صورت حال واضح نہیں ہو پا رہی ہے۔ اجازت نامہ پر دونوں کا رول نمبر 7811744 درج ہے۔ دونوں امیدواروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسی رول نمبر پر انٹرویو دیا تھا۔
Published: undefined
علی راج پور کی عائشہ کا اجازت نامہ
علی راج پور کی عائشہ مکرانی کے بھائی شہباز الدین مکرانی (سیول انجینئر) کاک دعویٰ ہے کہ ان کی بہن نے کافی محنت کی تھی۔ والدہ کاک بھی خواب تھا کہ ان کی بہن آئی اے ایس بنے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بہن نے 184ویں رینک حاصل کی ہے اور وہ اس معاملہ کو لے کر کورٹ تک جائیں گے۔
Published: undefined
وہیں دیواس کی عائشہ فاطمہ کے والد نذیر الدین نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیٹی کا ہی سلیکشن ہوا ہے اور یو پی ایس سی ایسی غلطی کبھی نہیں کر سکتا۔ انہوں یہاں تک کہنا ہے ’’میں رات کو دن مان لوں گا لیکن یہ نہیں مان سکتا کہ ایسا ہوا ہے! مجھے لگتا ہے کہ دوسری عائشہ کے ساتھ کچھ گڑبڑی ہوئی ہے۔‘‘
Published: undefined
معاملہ تحقیقات کے بعد واضح ہوگا لیکن فی الحال دونوں خاندان جشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یو پی ایس سی جیسے امتحان میں دو امیدواروں کو ایک رول نمبر جاری کرنا ناممکن ہے اور ممکن ہے کہ ایک رول نمبر فرضی نکلے۔
معاملہ سامنے آنے کے بعد جب ہم نے اپنی سطح پر تحقیقات کی۔ دونوں کے ایڈمٹ کارڈ لیے۔ ایک ایڈمٹ کارڈ میں کچھ غلطیاں نظر آئیں۔
Published: undefined
سب سے پہلے عائشہ مکرانی کے ایڈمٹ کارڈ میں پرسنلٹی ٹیسٹ کی تاریخ 25 اپریل اور دن جمعرات لکھا گیا ہے، جبکہ عائشہ فاطمہ کے کارڈ پر پرسنلٹی ٹیسٹ کی تاریخ 25 اپریل ہے لیکن دن منگل درج ہے۔ درحقیقت 25 اپریل کو منگل کا ہی دن تھا۔ تاہم عائشہ مکرانی کے بھائی نے اس حوالے سے دیگر دستاویزات بھیجنے کا کہا۔ اس نے یو پی ایس سی سے موصول ہونے والا میل دکھایا۔ جس میں لکھا تھا کہ ایک جیسا نام ہونے کی وجہ سے آپ کا نام تبدیل کیا گیا ہے۔ تین امیدواروں کے ناموں میں مماثلت کے باعث دو امیدواروں کے نام تبدیل کیے گئے ہیں۔ پورا نام تبدیل نہیں ہوا آپ کا نام عائشہ فاطمہ (عائشہ مکرانی) میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
دیواس کی عائشہ کے ایڈمٹ کارڈ پر یو پی ایس سی کا واٹر مارک بھی نظر آ رہا ہے، جبکہ علی راج پور کی عائشہ کا ایڈمٹ کارڈ سادے کاغذ پر پرنٹ آوٹ کی طرح لگتا ہے۔ تیسری وجہ یہ بتائی گئی کہ دیواس کی عائشہ کے ایڈمٹ کارڈ میں ایک کیو آر کوڈ ہے، جو اسکین کرنے پر وہی معلومات ظاہر کرتا ہے جو ایڈمٹ کارڈ میں درج ہیں۔ جبکہ علی راج پور کی عائشہ کے ایڈمٹ کارڈ میں کوئی کیو آر کوڈ نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula