قومی خبریں

پلوامہ میں شہید جوانوں کی بیویوں کے ’منگل سوتر‘ کس نے چھینے؟ ڈمپل یادو کا بی جے پی سے سوال

ڈمپل یادو نے کہا کہ اس حکومت نے نوجوانوں کی نوکریاں اور روزگار چھین لی ہے، آج پورا ملک جمہوریت کی لڑائی میں مصروف ہے، آج ای ڈی کے ذریعے ہر طبقے کو ڈرایا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈمپل یادو اکھلیش یادو کے ہمراہ / تصویر: سوشل میڈیا</p></div>

ڈمپل یادو اکھلیش یادو کے ہمراہ / تصویر: سوشل میڈیا

 

مسلمانوں پر ہندو خواتین کے ’منگل سوتر‘ چھیننے والے پی ایم مودی کے بیان پر ملک بھر میں سخت ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی اہلیہ اور مین پوری سے انڈیا اتحاد کی مشترکہ امیدوار ڈمپل یادو نے بی جے پی سے تلخ سوال کیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی سے پوچھا ہے کہ وہ بتائے کہ پلوامہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی بیویوں کے منگل سوتر کس نے چھینے، کیونکہ حکومت آج تک اس پر خاموش ہے۔

Published: undefined

ڈمپل یادو اناؤ سے سماجوادی پارٹی امیدوار انو ٹنڈن کی پرچۂ نامزدگی کے پروگرام میں حصہ لینے پہنچی تھیں۔ اس موقع پر رام لیلا میدان میں منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی پر سخت نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے نوجوانوں کی نوکریاں اور روزگار چھین لی ہے۔ آج پورا ملک جمہوریت کی لڑائی میں مصروف ہے۔ آج ای ڈی کے ذریعے ہر طبقے کو ڈرایا جا رہا ہے۔ تاجر ہوں یا لیڈر سب کو اس کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہو جانا چاہئے۔

Published: undefined

پی ایم مودی کے نفرت انگیز بیان پر ڈمپل یادو نے کہا کہ آج پی ڈی اے یعنی پسماندہ، دلت، اقلیت، کسی بھی طبقے کو ان کا حق نہیں مل پا رہا ہے اور کچھ سرمایہ داروں کے پاس ہی پیسہ جا رہا ہے۔ ڈمپل یادو نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی و ریاستی حکومتوں نے عوام سے جو وعدے کیے تھے، ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ بی جے پی روزگار اور نوکری کے معاملے میں صفر ہے۔

Published: undefined

مین پوری سے انڈیا اتحاد کی امیدوار ڈمپل یادو نے کہا کہ پیپر لیک ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا ہے۔ وہ اس ریزرویشن کو ہٹانا چاہتے ہیں جو نوکریوں کی ضمن میں دیا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ایسی حکومت کو ریاست اور ملک سے ہٹا دو جس نے تمہارے مستقبل سے کھلواڑ کیا ہے۔ ڈمپل یادو نے پی ایم مودی و سی ایم یوگی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ بھلا خاندان والوں کی ذمہ داریاں کیا سمجھیں گے جن کا کوئی خاندان نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے اچھے دن اور 15 لاکھ کا وعدہ کیا تھا، بتایئے کیا ہوا ان وعدوں کا؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined