جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک پینل نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے اور اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایلی للی اور گلیکسو اسمتھ کلائن اور ویر بائیو ٹیکنالوجی کی دوائیوں کے استعمال کی سفارش کی ہے۔
Published: undefined
ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس وقت دنیا کے 149 ممالک میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون پر ویکسین سمیت کئی اقدامات بے اثر ثابت ہو رہے ہیں۔ بہت سے ممالک میں ڈیلٹا ویرینٹ کی جگہ اومیکرون لے چکا ہے۔ایسے میں حکومتیں اور سائنسدان اس سے چھٹکارا پانے کے لیے ہر طرح کے ٹیسٹ، پابندیاں اور ادویات میں مصروف ہیں۔
Published: undefined
ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے شدید مریضوں کے علاج کے لیے للی کی باری سیٹی نیب کے استعمال کی سفارش کی ہے، جسے اولومینٹ برانڈ کے تحت کورٹیکوسٹیرائڈز کے ساتھ مل کر فروخت کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، گلیکسواسمتھ کلائن اور ویربایوٹکنالوجی کے اینٹی باڈی تھیرپی کو ان مریضوں کے لئے فائدہ مند بتایا گیا ہے جن کی حالت نازک نہیں ہے لیکن بعد میں ان کے ہسپتال میں داخل ہونے کا زیادہ امکان ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ابھی جی ایس کے-ویر کی ایک واحد مونوکلونل اینٹی باڈی تھیرپی لیباریٹری ٹیسٹوں میں اومیکرون کے خلاف موثر ثابت نظرآرہا ہے ، جبکہ اس طرح کی جانچ میں ایلی للی اینڈ کمپنی (ایل ایل وائی . این ) کی دواوں نے ابھی اتنا اثر نہیں دکھایا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز