قومی خبریں

'وہ کون ہے جس نے ملک کی بیٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا؟'، ونیش پھوگاٹ کی نااہلی پر سرجے والا کا بیان

کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مرکزی حکومت اور وزیر کھیل کو نشانہ بناتے ہوئے سنگین الزامات لگائے اور سوالات اٹھائے

<div class="paragraphs"><p>رندیپ سرجے والا / سوشل میڈیا</p></div>

رندیپ سرجے والا / سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: ہندوستانی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کو بدھ (7 اگست) کو پیرس اولمپکس کے فائنل میچ میں حصہ لینے سے قبل نااہل قرار دے دیا گیا۔ اس معاملے میں کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مرکزی حکومت اور وزیر کھیل کو نشانہ بناتے ہوئے سنگین الزامات لگائے اور سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی نفرت انگیز سازش ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ونیش پھوگاٹ کے خلاف رچی گئی سازش ایک دن بے نقاب ہو جائے گی۔ سازش کا یہ چکرویوہ ٹوٹ کر رہے گا۔ ایسی صورتحال میں حکومت ہند کہاں ہے؟ ملک کے وزیر کھیل کہاں ہیں؟ ملک کے وزیر اعظم کہاں ہے؟ سوالات گہرے ہیں اور ان کے جوابات ناگزیر ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے راجیہ سبھا رکن رندیپ سرجے والا نے کہا کہ کون ہے جس نے ہریانہ کی بیٹی اور ملک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا؟ اس نفرت انگیز سازش کے پیچھے کون ہے؟ کون ہے وہ شخص جو ونیش پھوگاٹ کی جیت کو ہضم نہیں کر سکا؟ کس کا چہرہ بچانے کی کوشش کی گئی؟ سب کچھ بے نقاب ہوگا۔

Published: undefined

ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کی نااہلی پر کانگریس رہنما رندیپ سرجے والا نے کہا کہ جاپانی خاتون پہلوان جو 42 باوٴٹس میں نہیں ہاری تھی، اسے ہماری بیٹی ونیش پھوگاٹ نے چند لمحوں میں ہی شکست دے دی۔ وہ بھی ایسی کھلاڑی نے جو 2023 میں دہلی کی سڑکوں پر انصاف کی التجا کر رہی تھی۔ اس کے بعد بھی انہوں نے قومی پرچم بلند کیا لیکن ملک کے وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ اب واپس آ جاؤ۔ کوئی اور وزیر اعظم ہوتا تو وزیر کھیل کو انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن کے پاس بھیج کر احتجاج درج کرواتا۔

Published: undefined

ایم پی رندیپ سرجے والا نے کہا کہ اس پورے معاملے کی جانچ ہوتی اور ونیش کو انصاف ملتا۔ یہ سوال صرف ونیش کا نہیں ہے، یہ ہر اس کھلاڑی کا سوال ہے جو ملک کے ترنگے کے لیے اپنی جان کی بازی لگاتا ہے، مگر آج مودی حکومت نے ان سب کو مایوس کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined