پٹنہ: بہار میں اپوزیشن لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ریاست میں بڑھتے جرائم پر نتیش کمار کی حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں اس ریکارڈ توڑ مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور جرائم کا ذمہ دار کون ہے؟
تیجسوی یادو نے ہفتہ کو مہنگائی، بے روزگاری اور جرائم کو لے کر 'ڈبل انجن' حکومت پر سوال اٹھائے۔ سابق ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا، ’’مہنگائی کے معاملہ میں ملک بھر میں بہار سر فہرست ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ غریبی، بے روزگاری اور جرائم بہار میں ہیں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا، ’’بہار نیتی آیوگ کے کے پائیدار ترقی کے انڈیکس میں سب سے نیچے ہے، آمدنی اور غربت کے خاتمے میں بھی سب سے نیچے ہے۔ بھوک، معیاری تعلیم اور صنفی مساوات میں بھی بہار سب سے نیچے ہے۔‘‘
انہوں نے سوال کیا، ’’اس سب کا ذمہ دار کون ہے؟ بہار میں 15 سال سے زیادہ عرصے سے این ڈی اے کی حکومت ہے اور مرکز میں 10 سال سے ان کی ڈبل انجن والی حکومت ہے۔ ہماری 17 ماہ کی سروس کے دوران روزگار، تعلیم، صحت وغیرہ کے شعبوں میں ریکارڈ توڑ تقرریاں اور غیر متوقع ترقیاتی کام ہوئے۔‘‘
Published: undefined
تیجسوی یادو نے سوالیہ لہجے میں مزید کہا کہ تقریباً دو دہائیوں کے بعد بھی کب تک وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور بی جے پی دوسروں پر الزام لگا کر اپنی ذمہ داریوں سے بھاگتے رہیں گے؟ آخر بہار میں اس ریکارڈ توڑ مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور جرائم کے لیے کون ذمہ دار ہے؟
انہوں نے سوال کیا کہ نتیش کمار کب تک بہار کو اقتدار کے لالچ، خود غرضی اور غیر اخلاقی غیر اصولی پلٹا پلٹی کا شکار بناتے رہیں گے؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined