آر جے ڈی رہنما اور بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے ذات پر مبنی مردم شماری کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر مرکز کی برسراقتدار مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے آر ایس ایس کے ذات پر مبنی مردم شماری کے موقف پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری سے کون انکار کر سکتا ہے؟ لیکن لوگوں کو بی جے پی کے ایجنڈے کو سمجھنا ہوگا۔ تیجسوی نے یہ بھی کہا کہ کسی سے بھی پوچھ لیجئے لالو پرساد کی پہل کا نتیجہ ہے جو آج ذات پر مبنی مردم شماری کو تسلیم کرنے کی بات ہو رہی ہے۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ ذات پر مبنی مردم شماری ہو ورنہ بار بار بی جے پی عدالت میں لوگوں کو اس کے خلاف کھڑا نہیں کرتی، ان کے جواب سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کے حق میں نہیں ہیں، ان کے کہنے اور کرنے میں کافی فرق ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان لوگوں (بی جے پی والوں) کو ریزرویشن سے کوئی مطلب نہیں، وہ بابا صاحب کے آئین کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، ان کا اصل ایجنڈا صرف آئین بدلنا ہے۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے وزیراعظم نریندر مودی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن کی بات کرتے ہیں، بدھ اور گاندھی کی بھی بات کرتے ہیں، لیکن یہاں تو ان کا دوہرا چہرہ نظر آ رہا ہے۔ غضب ہپوکریسی ہے۔ یہاں آپ کے رہنما دن بھر گالی دیتے رہتے ہیں، مارنے کاٹنے کی بات کرتے ہیں، تشدد کی بات کرتے ہیں۔ تیجسوی نے بی جے پی پر لوگوں کو بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک بار خود زمین پر اتر کر دیکھو، تب پتہ چلے گا انہیں، سب سمجھ آ جائے گا، سمجھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined