نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو ملک بھر میں ویکسین کی کمی کی وجہ سے ویکسی نیشن کے مسئلے پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقاقئ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اصل صورتحال یہ ’چوپٹ راجا کی اندھیر پالیسی‘ کی طرح ہے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے مئی کے مہینے میں ملک کی ویکسین کی گنجائش کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا، ’’ویکسین کی پیداواری صلاحیت، 8.5 کروڑ۔ ویکسین کی پیداوار- 7.94 کروڑ، ویکسین لگائی گئی- 6.1 کروڑ ۔‘‘
Published: undefined
جون کے لئے حکومتی دعوے کی تفصیلات دیتے ہوئے پرینکا گاندھی نے سرکار سے سوال کیا، ’’جون ماہ میں حکومت کا دعویٰ ہے کہ 12 کروڑ ٹیکے آئیں گے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ کہاں سے آئیں گے؟ کیا دونوں ویکسین کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے؟ ویکسین کا بجٹ 35000 کروڑ کہاں خرچ ہوا؟ اندھیرویکسین پالیسی، چوپٹ راجہ‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز