چنڈی گڑھ: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ’عوامی ڈائیلاگ پروگرام‘ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جو بات کی اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ حصار میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے روزگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے خاتون کو چندریان-4 پر بھیجنے کی بات کی۔ کھٹر اس ویڈیو کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں کی تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق حصار کے عوامی مکالمے کے پروگرام کے دوران ایک خاتون نے مطالبہ کیا کہ وہ یہاں ایک فیکٹری لگانے کی کوشش کریں تاکہ خواتین کام کر سکیں، انہیں روزگار ملے۔ خاتون کے بیان پر وزیر اعلیٰ کھٹر نے کہا کہ اگلی بار چندریان-4 چاند کے اوپر جائے گا، تمہیں اس میں بھیجیں گے! سی ایم کھٹر کا جواب سن کر وہاں موجود لوگ ہنسنے لگے۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ نے خاتون کو بٹھا دیا۔ وزیر اعلیٰ کھٹر کے اس بیان کی اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے کافی تنقید ہو رہی ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ کھٹر کو عام آدمی پارٹی کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ٹویٹ کر کے گھیرا گیا۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’اگلی بار چندریان جائے گا تو اس میں تمہیں بھیج دیں گے۔ شرم آتی ہے ایسے وزیر اعلیٰ پر، جنہیں عوام نے خدمت کے لیے منتخب کیا تھا آج وہی عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ یہاں مطالبہ اگر مودی جی کے ارب پتی دوستوں نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے کیا ہوتا تو کھٹر صاحب انہیں گلے لگا کر پوری حکومت کو ان کی خدمت میں لگا دیتے۔
Published: undefined
ہریانہ کے عام آدمی پارٹی کے رہنما انوراگ ڈھانڈا نے بھی سی ایم کھٹر کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’خاتون: فیکٹری لگوا دیجئے تاکہ ہمیں روزگار مل سکے۔ وزیر اعلیٰ کھٹر: اگلی بار چندریان-4 جائے گا تو اس میں اتم ک بھیجیں گے۔‘‘ واقعی یہ ہریانہ کی بدقسمتی ہے کہ یہاں بی جے پی کی حکومت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز