قومی خبریں

دہلی میں آر ڈبلیو اے نے مقبرہ پر کیا قبضہ تو سپریم کورٹ نے کہا ’ایسا کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟‘

عدالت عظمیٰ میں داخل عرضی میں کہا گیا تھا کہ دہلی کا شہری بلدیہ مقبرے کے ارد گرد موجود زمین پر شاپنگ پلازہ اور ملٹی لیول کار پارکنگ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ / آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس

 

سپریم کورٹ نے دہلی واقع ڈیفنس کالونی میں موجود ایک مقبرہ پر آر ڈبلیو اے (ریسیڈنٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن) کے ناجائز قبضہ معاملہ میں آج سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ نے شیخ علی کی گمتی والے مقبرہ معاملہ میں داخل ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آر ڈبلیو اے کو پھٹکار لگائی اور کہا کہ ’’آپ اس طرح ناجائز قبضہ کیسے کر سکتے ہیں؟‘‘

Published: undefined

اس معاملے میں عدالت نے اگست ماہ میں سی بی آئی کو جانچ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ سی بی آئی نے عدالت کو اپنی رپورٹ سونپ دی جس کو دیکھنے کے بعد جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس احسان الدین امان اللہ کی بنچ نے اس معاملے پر سماعت آگے بڑھائی۔ اس دوران سپریم کورٹ نے آر ڈبلیو اے سے کہا کہ ’’آپ کی اس مقبرہ میں داخل ہونے کی ہمت کیسے ہوئی؟‘‘ جواب میں آر ڈبلیو اے کے وکیل نے کہا کہ ’’ہم وہاں دہائیوں سے تھے۔‘‘ اس پر جسٹس امان اللہ نے کہا کہ ’’اس کی منظوری نہیں دی جا سکتی۔‘‘ پھر جواب میں آر ڈبلیو اے کے وکیل نے کہا کہ ’’ہم نہیں ہوں گے تو غیر سماجی عناصر وہاں آئیں گے۔‘‘ یہ سن کر جسٹس دھولیا نے کہا کہ ’’آپ تو انگریز حاکموں کی طرح بول رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں کہا گیا تھا کہ دہلی کا شہری بلدیہ مقبرہ کے ارد گرد موجود زمین پر شاپنگ پلازہ اور ملٹی لیول کار پارکنگ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسی کے بعد اپریل میں اے ایس آئی اور حکومت نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے کبھی بھی ڈی سی ڈبلیو اے کو مقبرہ الاٹ نہیں کیا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے اے ایس آئی سے بھی سوال پوچھا کہ اے ایس آئی نے کس طرح ناجائز قبضہ کے لیے ڈی سی ڈبلیو اے کو اجازت دی۔ عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ آپ 700 سال قدیم مقبرہ کے ساتھ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ ڈی سی ڈبلیو اے کے ناجائز قبضہ سے مقبرہ کو ہوئے نقصان کے بارے میں جانچ کے لیے ایکسپرٹ کی تقرری کی جائے گی جو تحقیق کریں گے۔ ایکسپرٹ کو 6 ہفتہ میں اپنی رپورٹ جمع کرنی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined