قومی خبریں

بزرگ جوڑے کے گزارہ بھتہ کے معاملے میں جج کا تبصرہ، ’لگتا ہے کلجگ آ گیا!'

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے معاملے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے جوڑے کو صلاح دی ہے کہ وہ آپس میں صلح کر لیں اور اگلی تاریخ تک کسی سمجھوتے پر پہنچ جائیں

<div class="paragraphs"><p>الٰہ آباد ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

الٰہ آباد ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

 

عمر کے 75 سے 80 سال گزار چکے بزرگ جوڑے کا ایک معاملہ جب الٰہ آباد ہائی کورٹ پہنچا تو اسے دیکھ کر جج بھی حیران رہ گئے۔ گزارہ بھتہ سے متعلق اس معاملے پر جج نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا 'لگتا ہے کلجگ آ گیا ہے!‘

دراصل بزرگ خاتون اپنے شوہر سے گزارہ بھتہ پانے کے لیے عدالت پہنچی تھیں۔ اس پر بنچ نے جوڑے کو صلاح دی ہے کہ وہ آپس میں صلح کرلیں اور اس طرح کی مقدمہ بازی سے بچیں۔ اسی معاملے پر جج نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کلجگ آ ہی گیا ہے۔

Published: undefined

علی گڑھ کے مُنیش کمار گپتا کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سوربھ شیام شمشیری نے کہا کہ یہ قانونی لڑائی تشویش کا موضوع ہے۔ انہوں نے بزرگ جوڑے کو صلاح دینے کی کوشش کی۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ نے اہلیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسے امید ہے کہ اگلی سماعت کی تاریخ تک وہ کسی سمجھوتے پر پہنچ جائیں گے اور اس کے ساتھ ہی آئیں گے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ علی گڑھ کے رہنے والے مُنیش کمار گپتا کی اہلیہ نے ان سے گزارہ بھتہ کا مطالبہ کیا تھا۔ فیملی کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا تھا، جس کے بعد مُنیش نے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ مُنیش نے یہ عرضی سی آر پی سی کی دفعہ 125 کے تحت پاس حکم کی لازمیت کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کی۔ اس دفعہ کے تحت عدالت کو گزارہ بھتہ کے لیے وافر رقم متعین کرنے کا اختیار ہے۔

Published: undefined

بیوی کا شوہر سے گزارہ بھتہ کے مطالبہ کا یہ معاملہ اپنے آپ میں کافی چونکانے والا ہے کیونکہ عام طور پر اس طرح کے معاملے عدالت میں نہیں آتے ہیں، وہ بھی عمر کی اس دہلیز پر اس طرح کے مطالبے شاید ہی سننے کو ملے ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined