پٹنہ: بی جے پی کی معطل شدہ ترجمان نوپور شرما کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں اور مظاہرین کے خلاف ہو رہی پولیس کارروائیوں کے درمیان وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار نے کہا ہے کہ جب بی جے پی نے نوپور شرما کے خلاف ایکشن لے لیا ہے تو پھر ہنگامہ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
Published: undefined
نتیش کمار نے کہا کہ بی جے پی نے نوپور شرما کے خلاف ایکشن لے لیا ہے، مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ اس کے باوجود اگر کوئی بات ہو رہ ہے تو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ دانستہ طور پر آپس میں جھگڑا کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر لوگوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، بہار میں تنازعہ کا کوئی ماحول نہیں ہے۔
Published: undefined
نتیش کمار نے مزید کہا کہ رانچی تشدد کے دوان بہار حکومت کے وزیر نتن نوین پر حملہ ہوا۔ یہ جھارکھنڈ حکومت کا فرض ہے کہ اس معاملہ پر غور کرے اور ضروری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بہار نے بروقت اس معاملہ کو حکومت جھارکھنڈ کے سامنے اٹھایا ہے۔
خیال رہے کہ نوپور شرما نے گزشتہ دنوں پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی کی تھی۔ اس کے بعد کافی تنازعہ ہوا۔ حتیٰ کہ عرب ممالک نے بھی نوپور کے بیان کی مذمت کی۔ اس کے بعد بی جے پی نے نوپور شرما کو پارٹی سے معطل کر دیا۔
Published: undefined
گزشتہ جمعہ کو دہلی، رانچی، لکھنؤ، الہ آباد اور کولکاتا میں نوپور شرما کے خلاف مظاہرے ہوئے اور کئی مقامات پر تشدد بھی بھڑک اٹھا۔ پولیس نے طاقت کا استعمال کر کے حالات قابو میں کئے۔ رانچی میں تشدد کے دوران 2 مظاہرین جان بحق ہو گئے۔ دہلی کی جامع مسجد کے سامنے بھی نعرے بازی کی گئی۔ یوپی میں الہ آباد سمیت کئی شہروں میں احتجاج کے دوران تشدد ہوا اور اب پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کے ساتھ ملزمین کے گھروں کو بلڈوسر سے مسمار بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز