پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں آج بھی خوب ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ پارلیمنٹ میں جاری رخنہ اندازی پر کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے میڈیا سے بات چیت کی۔ اس دوران ایک رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ ہاؤس آرڈر میں نہیں آ رہا ہے، اس لیے صحیح سے کام نہیں کر پا رہے ہیں۔ اس پر راہل گاندھی نے رپورٹر سے ہی سوال پوچھ لیا کہ ’’کیا آپ حکومت کے لیے کام کرتے ہیں؟‘‘ ساتھ ہی راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ ایوان چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے، اپوزیشن کی نہیں۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ ایوان نہیں چلنے دینے کے لیے اپوزیشن کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا درست نہیں ہے۔ ہمیں ایوان میں ایشوز کو نہیں اٹھانے دیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ حکومت وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کو ہٹائے اور لکھیم پور کھیری معاملے پر ایوان میں بحث کرائے، لیکن حکومت اس سے پیچھے بھاگ رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز