قومی خبریں

'جب ہندوستان آگے بڑھتا ہے تو دنیا آگے بڑھتی ہے' وزیر اعظم کا نئی پارلیمنٹ کے افتتاح پر بیان

وزیرا عظم مودی نے کہا کہ نئی پارلیمنٹ خود انحصار ہندوستان کا مشاہدہ کرے گی۔ ہماری جمہوریت دنیا کو ہندوستان کے عزم کا پیغام دیتی ہے۔ پارلیمنٹ ہماری جمہوریت کا مندر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویرٹوئٹر</p></div>

تصویرٹوئٹر

 

پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے جہاں حزب اختلاف کے بائیکاٹ، صدر جمہوریہ سے اس نئی عمارت کا فتتاح نہ کرانا اور ساورکر کا ذکر نہیں کیا، وہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے سفر میں کچھ لمحات امر ہو جاتے ہیں اور نہ مٹنے والے دستخط ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہندوستان کی تاریخ میں 28 مئی ایسا ہی ایک دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی بلڈنگ صرف ایک عمارت نہیں ہے بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں اور خوابوں کی عکاس ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ملک کے لیے ایک مبارک دن ہے۔ ملک آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ اس امرت مہوتسو میں ہندوستان کے عوام نے پارلیمنٹ کی یہ نئی عمارت اپنی جمہوریت کو تحفے میں دی ہے۔ آج صبح پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں کل مذہبی دعا کا انعقاد کیا گیا، میں ہندوستانی جمہوریت کے اس سنہرے لمحے کے لیے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Published: undefined

وزیرا عظم مودی نے کہا کہ نئی پارلیمنٹ خود انحصار ہندوستان کا مشاہدہ کرے گی۔ ہماری جمہوریت دنیا کو ہندوستان کے عزم کا پیغام دیتی ہے۔ پارلیمنٹ ہماری جمہوریت کا مندر ہے۔ یہ نیا پارلیمنٹ ہاؤس منصوبہ بندی کو حقیقت سے جوڑنے کی ایک اہم کڑی ثابت ہوگا، پالیسی کو تعمیر سے، قوت ارادی سے عمل کی طاقت اور قرارداد کو کامیابی سے جوڑتا ہے۔ یہ نئی عمارت ہمارے آزادی پسندوں کے خوابوں کو پورا کرنے کا ذریعہ بنے گی۔ یہ نئی عمارت خود انحصار ہندوستان کے طلوع آفتاب کا مشاہدہ کرے گی۔ یہ نئی عمارت ترقی یافتہ ہندوستان کی قراردادوں کی تکمیل دیکھے گی۔ یہ نئی عمارت نئے اور پرانے کے بقائے باہمی کے لیے بھی ایک مثالی ہوگی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ یہ عمارت جہاں جدیدیت کی علم بردار ہے وہیں اس کی ڈجیٹل گیلری میں اس میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کو شامل کیا گیا ہے جو پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کے اس عمارت کی تعمیر میں پورے ملک کا حصہ ہے جس میں راجستھان، اتر پردیش اور دیگر ریاستوں سے سامان لایا گیا ہے۔ اس عمارت میں جہاں ایک جانب مور ہے اور دوسری جانب کمل کے پھول کے حساب سے بنایا گیا ہے وہیں برگد کا پیڑ بھی موجود ہے۔ انہوں نے اس موقع پر لوگوں کے گھروں، شوچالیوں کی تعمیر کا بھی ذکر کیا۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو مقدس سینگول استھاپت (قائم) کیا گیا ہے۔ وہ سینگول انصاف، مذہب اور اچھی حکمرانی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان آگے بڑھتا ہے تو دنیا آگے بڑھتی ہے۔ پارلیمنٹ کی یہ نئی عمارت ہندوستان کی ترقی کے ذریعہ دنیا کی ترقی کا مطالبہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے راستوں پر چلنے سے ہی نئے نمونے بنتے ہیں۔ آج نیا ہندوستان نئی راہیں بنا رہا ہے اور نئے اہداف طے کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined