ممبئی: بینکوں میں تکنیکی گڑبڑی تو خوب ہوتی رہتی ہیں اور اس سے گاہک کافی پریشان بھی رہتے ہیں لیکن مہاراشٹر کے ناگپور ضلع بینک اے ٹی ایم میں ایسی گڑبڑی آئی کہ جس گاہک کو اس کا احساس ہوا وہ پریشان ہونے کے بجائے خوش ہو گیا۔ دراصل یہاں پر موجود ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم نے 100 کی جگہ 500 کے نوٹ خارج کرنا شروع کر دیئے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، جیسے ہی یہ خبر پھیلی کہ بینک کے اے ٹی ایم میں 100 کے نوٹ کی جگہ 500 کے نوٹ باہر آ رہے ہیں، یہاں نقد رقم نکالنے والوں کی قطار لگ گئی۔ بعد میں کسی نے بینک کو جاکر اس کی اطلاع دی، تو کہیں جاکر گڑبڑی کو دور کیا گیا۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ ناگپور ضلع کے کھاپرکھیڑا شہر میں پیش آیا۔ یہاں ایک شخص 500 روپے نکلانے کے لئے پہنچا تھا لیکن اے ٹی ایم نے اس کے لئے 500 کے 5 نوٹ یعنی 2500 روپے خارج کر دیئے۔ بدھ کے روز جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع لوگوں کو ملی، بڑی تعداد میں لوگ وہاں رقم نکالنے کے لئے پہنچنے لگے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق لوگ اس وقت تک اس اے ٹی ایم سے نقدم رقم نکالتے رہے جب تک کسی نے اس کی اطلاع مقامی پولیس کو نہیں دے دی۔ پولیس اطلاع موصول ہونے کے ساتھ ہی موقع پر پہنچی اور اے ٹی ایم کو بند کرایا۔ پولیس عہدیداران نے بعد میں اس کی اطلاع بینک کو دی۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی گڑبڑی کی وجہ سے ایسا ہو رہا تھا۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق بینک ملازم کی ایک غلطی کی وجہ سے ایسا ہوا۔ اس نے رقم ڈالتے وقت 100 روپے والی ٹرے میں 500 کے نوٹ رکھ دیئے۔ اے ٹی ایم 500 کے نوٹ کو 100 کا نوٹ سمجھ رہا تھا، اس لئے 500 روپے نکالنے پر وہ 500 کے 5 نوٹ باہر نکال رہا تھا۔ پولیس عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں تاحال کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined