ٹوکیو: جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے پر انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ انہیں پیچھے سے گولی ماری گئی جو پیٹھ سے ہوتے ہوئے سینے میں چلی گئی۔ شدید طور پر زخمی شنزو آبے اسپتال میں زیری علاج ہیں اور ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ جاپانی حکام کے مطابق شنزو آبے کو جب ایئرلفٹ کیا گیا تو ان کے دل کی دھڑکن بند ہو گئی تھی۔
Published: undefined
دریں اثنا، حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ نارا شہر کے رہائشی 41 سالہ شخص ٹیٹسویا یاماگامی پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔ جاپانی حکام اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ جاپان میں ایوان بالا کے لیے انتخابات ہونے والے ہیں اور شنزو آبے ایک بار پھر میدان میں ہیں، جس کے لئے آبے جگہ جگہ مہم چلا رہے ہیں۔ شنزو آبے جمعہ کی صبح نارا شہر میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ چاروں طرف سے جوانوں میں گھرے شنزو آبے جب تقریر کر رہے تھے تو اچانک انہیں گولیون کا نشانہ بنایا گیا۔
Published: undefined
اچانک گولی لگنے سے شنزو آبے اور آس پاس کے ہجوم کی حفاظت پر مامور جواب حرکت میں آ جاتے ہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر مشتبہ حملہ آور پر قابو پا لیا۔ اس کے بعد شنزو آبے کو اسپتال لے جانے کا عمل شروع ہوا۔
جاپانی حکام کے مطابق حملہ آور نے پیچھے سے ایک گولی چلائی جو شنزو آبے کی کمر سے ہوتی ہوئی سینے میں جا لگی۔ حملہ آور نے شنزو آبے پر دو گولیاں چلائیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ شنزو آبے کو دونوں گولیاں لگی ہیں یا ایک۔
Published: undefined
شنزو آبے پر حملہ کرنے والے گرے ٹی شرٹ پہنے ہوئے 41 سالہ شخص کو جائے وقوعہ پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے قابو کر لیا اور حراست میں لے لیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے ایک بندوق بھی برآمد کی، جس سے شنزو آبے کو گولی ماری گئی تھی۔ بعد میں مشتبہ شخص کی شناخت نارا کی رہائشی ٹیٹسویا یاماگامی کے طور پر ہوئی۔
Published: undefined
میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے چیف کابینی سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو نے کہا کہ شنزو آبے کی حالت اب بھی نازک ہے۔ ماتسونو نے کہا کہ وزیر اعظم فومیو کشیدا کو اس واقعے کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے اور وہ ٹوکیو واپس آ رہے ہیں، معلومات جمعہ کرنے اور پیشرفت پر نظر رکھنے کے لیے کرائسز مینجمنٹ ہیڈ کوارٹر قائم کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز