قومی خبریں

’اتنا پڑھ لکھ کر کیا فائدہ، جب پردے میں ہی رہنا ہے‘

ثنا خان نے انسٹاگرام پر لکھا ہے ’سنو، لوگوں سے ڈرتے کیوں ہو؟ کیا تم نے آیت نہیں پڑھی۔ اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے اور اللہ جسے چاہے ذلت دیتا ہے۔ کبھی عزتوں میں ذلت چھپی ہوتی ہے اور کبھی ذلتوں میں عزت۔‘

ثنا خان تصویر instagram
ثنا خان تصویر instagram aqil

اداکاری کی دنیا کو الوداع کہہ کر ایک کاروباری عالم مفتی انس سید سے شادی کرنے والی ثنا خان بھلے ہی اب پردے میں رہنے لگی ہیں اور نقاب زیب تن کرنا شروع کر دیا ہے، لیکن نہ ہی سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیاں کم ہوئی ہیں اور نہ ہی اخباری سرخیوں نے ان کا پیچھا چھوڑا ہے۔ ثنا خان اب ایک نئے پوسٹ کو لے کر سرخیوں میں ہیں جس پر ایک سوشل میڈیا یوزر نے قابل اعتراض تبصرہ کر دیا، اور پھر ثنا خان نے اسے منھ توڑ جواب دیا۔

Published: undefined

دراصل ثنا خان نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی جس میں وہ نقاب پہنے ہوئی تھیں اور صرف چہرہ نظر آ رہا تھا۔ اس پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھ دیا ’’اتنا پڑھ لکھ کر کیا فائدہ، جب پردے میں ہی رہنا ہے۔‘‘ ثنا خان نے اس یوزر کو فوری جواب دیتے ہوئے لکھا ’’میرے بھائی، جب پردے میں رہ کر میں اپنا بزنس کر سکتی ہوں، میرے پاس شاندار سسرال والے ہیں اور شوہر ہیں تو اور مجھے کیا چاہیے۔ سب سے ضروری، اللہ میری ہر طرح سے حفاظت کر رہے ہیں الحمدللہ، اور میں نے اپنی پڑھائی بھی پوری کر لی ہے۔ تو کیا یہ وِن-وِن سچویشن نہیں ہے؟‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ثنا خان نے جو تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے اسے ان کے شوہر مفتی انس سعید نے کھینچی ہے۔ اس تصویر کو پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ثناء خان نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’’سنو، لوگوں سے ڈرتے کیوں ہو؟ کیا تم نے آیت نہیں پڑھی۔ اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے اور اللہ جسے چاہے ذلت دیتا ہے۔ کبھی عزتوں میں ذلت چھپی ہوتی ہے اور کبھی ذلتوں میں عزت۔ سوچنا اور سمجھنا ہمیں ہے کہ ہم کون سے راستے پر ہیں اور اصل معنی میں ہم کس چیز کے حقدار بن رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined