قومی خبریں

آپ کے دماغ میں کیا چل رہا ہے؟ مصنوعی ذہانت اسے فوراً پکڑ لے گی

آپ کے دماغ میں کیا چل رہا ہے؟ اب تک لوگ اس راز کو چھپاتے تھے لیکن آنے والے دنوں میں یہ راز راز نہیں رہے گا کیونکہ سائنسداں اب اس کا پتہ لگا سکتے ہیں!

<div class="paragraphs"><p>مصنوعی ذہانت / Getty Images</p></div>

مصنوعی ذہانت / Getty Images

 
SOPA Images

ایسا دعوی کرنے والے آپ کی زندگی میں بہت سے اشخاص آئے ہوں گے جن کے بارے میں آپ کا یہ خیال ہوگا کہ وہ  سامنے والے کے دماغ میں کیا چل رہا ہے اس کے بارے میں بتا سکتے ہیں لیکن ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا ۔ لیکن اب ایک ایسی مشین کی بات ہو رہی ہے جو یہ بتا دے گی کہ آپ کے یا دیگر لوگوں کے ذہن میں کیا چل رہا ہے اور یہ ممکن ہوا ہے مصنوعی ذہانت کے ذریعہ۔

Published: undefined

آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت (اے آئی)  کی مدد سے ایک نیا طریقہ ایجاد کر لیا گیا ہے جس سے انسانوں کا دماغ پڑھا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف ٹیکساس نے ایک ایسا اے آئی ماڈل تیار کیا ہے جو انسانی ذہن  کو پڑھ سکتا ہے۔ اس اے آئی سسٹم کو سیمننٹک ڈیکوڈر کا نام دیا گیا ہے۔

Published: undefined

یہ انسانی دماغ کی سرگرمی کو متن میں تبدیل کر سکتا ہے۔ اس تحقیق کی قیادت جیری ٹینگ اور ایلکس ہتھ نے کی ہے۔ جیری ٹینگ اور ایلکس ہتھ کا مطالعہ جزوی طور پر ٹرانسفار ماڈل پر مبنی ہے، جسے گوگل بارڈ اور اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔

Published: undefined

تازہ ترین اختراع کے بعد سائنسدانوں کو امید ہے کہ یہ ٹیکنالوجی معذوری اور فالج کے شکار لوگوں کی مدد کرے گی۔ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی دراصل اے آئی  پر مبنی ڈیکوڈر ہے، جو دماغ کی حرکات کو متن میں تبدیل کر سکتی ہے۔ یعنی اس کی مدد سے انسان کے خیالات کو پڑھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

نیورو سائنس یا میڈیکل سائنس کی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ اس تحقیق کے لیے تین لوگوں کو ایم آر آئی مشین میں بھیجا گیا اور ان سے کہانیاں سننے کو کہا گیا۔ سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ کسی بھی برین امپلانٹ کی مدد کے بغیر، شرکاء کے ذہن میں جو چل رہا ہے اس کو متن کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ  دماغ پڑھنے والی ٹیکنالوجی کسی شخص کے خیالات کے صرف اہم نکات کو ہی لیتی  ہے۔ اس کی مدد سے کسی کے پورے خیالات کو قطعی طور پر نہیں پڑھا جا سکتا۔ سائنسدانوں کے مطابق اے آئی سسٹم کسی بھی شخص کے خیالات کو ٹیکسٹ میں  پیدا کر سکتا ہے۔ تاہم ابھی اسے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگ ذہن کی رازداری پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined