مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات پانچ مرحلوں میں مکمل ہو گئے ہیں۔ کچھ ریاستوں میں ووٹنگ کے ابھی دو مراحل باقی ہیں۔ گوکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو ہونے والا ہے لیکن بی جے پی نے پہلے ہی یہ دعویٰ کرنا شروع کر دیا ہے کہ پانچ مرحلوں میں اس نے 300 سیٹیں حاصل کر لی ہیں۔ دوسری جانب مسلم ریزرویشن سے متعلق بیانات کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔ اس ضمن میں اب این سی پی-ایس پی کے سربراہ شرد پوار کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بی جے پی کے دعوے اور مسلم ریزرویشن پر بڑا بیان دیا ہے۔
Published: undefined
شرد پوار نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت حملہ کیا۔ امت شاہ کے پانچ مرحلوں میں 300 سے زیادہ سیٹوں کے دعوے پر کہا کہ امت شاہ ایک ذمہ دار عہدے پر ہیں، انہیں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔ 400 کیا، وہ تو 480 سیٹیں بھی بول سکتے ہیں؟ اگر پی ایم مودی بولتے تو کوئی بات نہیں تھی کیونکہ وہ آج کل کچھ بھی بولتے رہتے ہیں۔ امت شاہ کو ذرا دھیان دے کر بات کرنی چاہیے۔
Published: undefined
شرد پوار سے جب پوچھا گیا کہ اقتدار میں آنے کے بعد کیا انڈیا الائنس مسلمانوں کو ریزرویشن دے گی؟ تو جواب میں پوار نے کہا کہ ہم نے 20 سال پہلے مہاراشٹر میں مسلم ریزرویشن دیا تھا، اسے عدالت نے بھی برقرار رکھا تھا۔ اس ضمن میں ہمیں زیادہ کچھ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مودی حکومت مسلم ریزرویشن چھین رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز