مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے آج نئی حکومت کا پہلا عام بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ کو لے کر عوام بہت امیدیں لگائے بیٹھی تھی، حالانکہ کئی محاذ پر مایوسی ہاتھ لگی ہے۔ لیکن کچھ شعبے ایسے ضرور ہیں جہاں سے خوشیوں بھری خبر سامنے آئی ہے۔ مثلاً نئے بجٹ میں کچھ اشیاء پر ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس سے صارفین کو راحت ملے گی۔ آئیے یہاں جانتے ہیں کہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ پیش کردہ تازہ بجٹ کے بعد کیا مہنگا ہوگا اور کیا سستا۔
Published: undefined
کینسر سے جڑی تین ادویات پر کسٹم ڈیوٹی ہٹائی گئی ہے۔ ایکسرے ٹیوب اور فلیٹ پینل ڈٹیکٹر پر بھی درآمدات ٹیکس ہٹا دیا گیا ہے۔
موبائل فون اور پارٹس، پی سی بی اور موبائل فون چارجر پر کسٹم ڈیوٹی 15 فیصد گھٹ گئی ہے۔
25 ضروری معدنیات پر کسٹم ڈیوٹی نہیں لگے گی۔
سولر سیل اور سولر پینل کی مینوفیکچرنگ کے سامان پر ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔
سونے اور چاندی پر کسٹم ڈیوٹی گھٹا کر 6 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس سے زیورات کی قیمت کم ہو جائے گی۔
پلاٹینم پر کسٹم ڈیوٹی گھٹ کر اب 6.4 فیصد ہو گئی ہے۔
Published: undefined
پی وی سی فلیکس بینر کی درآمد اب پہلے کے مقابلے مہنگی ہو جائے گی۔
کچھ ٹیلی مواصلات سامانوں کی درآمد بھی اب مہنگی ہوگی۔ دراصل بنیادی کسٹم ڈیوٹی 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی ہے۔ ’میک اِن انڈیا‘ کے تحت ملک میں بنے سستے گھریلو مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے یہ اعلان کیا ہے۔
ایک سال سے زیادہ تک رکھے گئے ایکویٹی انویسٹمنٹ مہنگے ہوں گے۔ اس شعبہ میں ٹیکس 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔
ایک سال سے زیادہ رکھے گئے شیئر بھی مہنگے ہوں گے۔ اس شعبہ میں ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 12.5 فیصد کیا گیا ہے۔
امونیم نائٹریٹ پر درآمد ٹیکس 10 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔
خود سے تباہ (ختم) نہ ہونے والے پلاسٹک مہنگے ہوں گے۔ اس پر درآمدات ٹیکس 25 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined