طویل خاموشی کے بعد بلآخر وزیر اعظم نریندر مودی نے کٹھوعہ اور اناؤ عصمت دری کے واقعات پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ، ’’گزشتہ دو دنوں سے جن واقعات پر بحث ہو رہی ہے وہ ایک ذی شعور معاشرے کا حصہ نہیں ہو سکتے۔ ایک ملک اور سماج کے طور پر ہم سب شرمندہ ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’میں ملک کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا اور پورا انصاف ہوگا۔ ہماری بیٹیوں کو انصاف ضرور ملے گا۔‘‘
Published: 13 Apr 2018, 12:40 PM IST
واضح رہے کہ ویزر اعظم نریندر مودی کی مسلسل چل رہی خاموشی کے بیچ ویب سائٹ ’دی کوئنٹ‘ نے ایک خبر شائع کی تھی جس میں سرخی لگائی گئی ’’کٹھوعہ اور اناؤ کے واقعات پیر نریندر مودی کا بیان‘‘۔ خبر کے اندر یہ لکھا گیا کہ وہ اس خبر کو اس وقت اپ ڈیٹ کریں گے جب وزیر اعظم کٹھوعہ اور اناؤ کے واقعات پر در حقیقت کوئی بیان جاری کریں گے۔ اب انہوں نے بیان جاری کر دیا ہے، تاہم بیٹیوں کا انصاف کب ہوگا یہ کسی کو معلوم نہیں۔
Published: 13 Apr 2018, 12:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Apr 2018, 12:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز