کارخانوں میں کام کے دوران ہونے والے حادثات سے مزدوروں کی اموات سے متعلق خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔ اس تعلق سے قومی حقوق انسانی کمیشن فکرمند نظر آ رہا ہے۔ اس نے رجسٹرڈ کارخانوں میں حادثات میں مزدوروں کی بڑھتی شرح اموات اور حقوق انسانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدام پر مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے جواب مانگا ہے۔ کمیشن نے سبھی کو نوٹس بھیجا ہے اور تفصیلات طلب کی ہے۔ حقوق انسانی کمیشن کا ماننا ہے کہ کارخانوں سمیت مختلف کمرشیل مقامات پر مزدوروں کے انسانی حقوق سے متعلق سنگین فکر پیدا ہو رہی ہے۔
Published: undefined
جاری کردہ نوٹس میں حقوق انسانی کمیشن نے کہا ہے کہ قانون کے تحت ملازمت دینے والے (مالکوں) اور ملازمین کے درمیان معاہدہ کر کے انسانی حقوق سے متعلق جوکھم کو کم کیا جا سکتا ہے۔ کمیشن نے نوٹس میں کارخانوں میں حادثات کے اسباب اور مزدوروں کی اموات کے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔ کمیشن نے نوٹس میں یہ بھی کہا ہے کہ رپورٹ میں 2017 سے 2022 تک کی مدت کے لیے معاملوں سمیت قصوروار فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کرنے والے چیف انسپکٹر کی سالانہ جانکاری شامل ہونی چاہیے۔ اسی کے ساتھ ان ترکیبوں کی بھی جانکاری رپورٹ میں ہونی چاہیے جو ریاستی و مرکزی حکومت نے مزدوروں کو حادثات سے بچانے کے لیے کی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined