راجستھان اسمبلی میں جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے گورنر کی تقریر پر جواب دیا اور حکومت کی بات رکھتے ہوئے انھوں نے اپوزیشن کے الزامات پر سخت رد عمل بھی ظاہر کیا۔ انھوں نے اپنی حکومت کے 4 سال کی کارگزاری کے اعداد و شمار کا خاکہ ایوان میں پیش کر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی لیڈر مرکز کے منصوبوں کے نام پر راجستھان میں عوام کو گمراہ کرتے رہتے ہیں۔ یہاں گزشتہ چار سال کی ہماری حکومت کی حصولیابیاں تاریخ میں درج ہو گئی ہیں۔‘‘
Published: undefined
اپنی تقریر کے دوران وزیر اعلیٰ گہلوت نے بی جے پی کی ’جن آکروش ریلی‘ پر شدید حملہ کیا اور کہا کہ ’’اس ریلی میں ’جن‘ اور ’آکروش‘ دونوں ہی نہیں دکھائیے دیے۔ بی جے پی چار سال میں حکومت کے خلاف ایک بھی ایشو نہیں کھڑا کر پائی۔‘‘ بی جے پی لیڈر گلاب چند کٹاریا کی تقریر کے جواب انھوں نے کہا کہ ’’آپ کی تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی۔ آپ مودی جی کو متاثر کرنے کے لیے تقریر دے رہے ہیں۔ حزب مخالف لیڈر نے آج کہا کہ مرکزی حکومت سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، اس سے بڑا جھوٹ ہو نہیں سکتا۔‘‘ گہلوت نے مزید کہا کہ ’’ہماری حکومت کے منصوبے کسی مذہب اور خاص ذات کو دیکھ کر نہیں بنتے ہیں۔ آج ملک میں کس طرح کا ماحول ہے سب کو معلوم ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بی جے پی سے ایک بھی مسلم رکن پارلیمنٹ نہیں ہے، آپ کس بنیاد پر سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتے ہو۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعلیٰ گہلوت نے حزب مخالف لیڈر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وسندھرا راجے حکومت کی مدت کار پر بھی حملہ کیا۔ گہلوت نے کہا کہ حزب مخالف لیڈر وسندھرا راجے حکومت کی مدت کار کو گنا رہے ہیں۔ بتا رہے ہیں کہ کسانوں کے بجلی بل میں 833 روپے کی سبسیڈی دی۔ یہ سبسیڈی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے چار دن پہلے بیک ڈیٹ لگا کر دی گئی اور بغیر بجٹ اعلان کے ایسا کیا گیا۔ ہماری حکومت نے اس رقم کو 1000 روپے کر دیا۔ گہلوت نے ساتھ ہی کہا کہ آج چرنجیوی یوجنا اور راجستھان حکومت کے دیگر منصوبوں کی دنیا بھر میں تعریف ہو رہی ہے۔ کسان خوش ہیں اور ہر طبقہ خوش دکھائی دے رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز