قومی خبریں

’آپ نے ملائم سنگھ سے کیا سیکھا ہے‘؟ کانگریس نے شیئر کیا راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی بات چیت کا ویڈیو

کانگریس نے راہل گاندھی اور اکھلیش یادوکے درمیان بات چیت کا ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں اکھلیش یادو راہل گاندھی کو ملائم سنگھ یادو کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی اور اکھلیش یادو / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی اور اکھلیش یادو / ویڈیو گریب

 

لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہونی ہے۔ اس سے قبل کانگریس نے راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی پھول پور ریلی کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی اکھلیش یادو سے سوال پوچھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ ملائم سنگھ یادو کے بارے میں بتائیے، آپ نے ان سے کیا سیکھا ہے؟

Published: undefined

اس سوال کے جواب میں اکھلیش یادو کہتے ہیں کہ نیتا جی زمینی سیاست کرتے رہے۔ حالانکہ نیتا جی نے کشتی اور پہلوانی بھی کی لیکن میں اپنی زندگی میں کشتی نہیں کر پایا۔ کیونکہ میں اسکول چلا گیا تھا۔ نیتا جی کو ’دھرتی پتر‘ اسی لیے کہا گیا کہ وہ زمین کی بات سمجھتے تھے۔ اکھلیش راہل گاندھی سے کہتے ہیں کہ آپ کا اس علاقے (الہ آباد) سے آج کا لگاؤ ​​نہیں ہے، نہ جانے کتنے سالوں پرانا لگاؤ ہے اور کسی سیاسی خاندان کا ایسا لگاؤ نہیں گا۔ رام منوہر لوہیا نے عدم مساوات کی لڑائی یہیں لڑی تھیں۔

Published: undefined

ویڈیو میں اکھلیش یادو مزید کہتے ہیں کہ ہمارے ذاتی اور اصولی سمجھوتے نہیں ہوئے۔ اصول کے لیے ہم کئی بار آپ کے ساتھ کھڑے رہے۔ آپ کی پارٹی بھی اصولوں کی بنیاد پر سماج وادی پارٹی کے ساتھ کھڑی رہی۔ اس پر راہل گاندھی نے کہتے ہیں کہ  اب ایک نئی قسم کی پارٹنر شپ بن رہی ہے۔ سب لوگ جڑ گئے ہیں۔ دو لڑکوں کی جوڑی، اتنا نوجوان ہم سے جڑ گیا، یہ فطری اتحاد ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ یکم جون کو ہونی ہے۔ اس مرحلے میں 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 57 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ آخری مرحلے میں پنجاب کی 13، ہماچل پردیش کی 4، اتر پردیش کی 13، بہار کی 8، اڈیشہ کی 6، جھارکھنڈ کی 3، مغربی بنگال کی 9 اور چندی گڑھ کی ایک سیٹ پر ووٹنگ ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined