پارلیمنٹ میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ اسمرتی ایرانی اور دیگر بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کے برے سلوک پر کانگریس لگاتار ناراضگی کا اظہار کر رہی ہے۔ رکن پارلیمنٹ اور کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے بھی ایک بیان جاری کر بی جے پی رکن پارلیمنٹ اسمرتی ایرانی کے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انھوں نے اسمرتی ایرانی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’پارلیمنٹ میں آج مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے رکن پارلیمنٹ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی جی سے غیر اخلاقی سلوک کیا اور انھیں قابل اعتراض الفاظ کہے۔‘‘
Published: undefined
اپنے بیان میں جئے رام رمیش نے مزید کہا کہ ’’سونیا گاندھی جی بی جے پی کی ایک رکن پارلیمنٹ رما دیوی جی سے بات کر رہی تھیں۔ اسمرتی ایرانی نے سونیا گاندھی جی کو گھیر کر بڑے ہی بداخلاقی والے انداز میں ان کو نازیبا الفاظ کہے۔ جب سونیا جی نے ان سے نرمی سے کہا کہ میں آپ سے بات نہیں کر رہی، میں دوسری رکن پارلیمنٹ سے بات کر رہی ہوں تو اسمرتی ایرانی نے چیخ کر کہا ’آپ نہیں جانتیں، کہ میں کون ہوں‘۔ کئی دیگر پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ اور کانگریس اراکین پارلیمنٹ اس واقعہ کے گواہ ہیں۔‘‘
Published: undefined
اسمرتی ایرانی کے رویے پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے جئے رام رمیش کہتے ہیں کہ ’’یہ کون سی اخلاقیات ہے؟ کیا ایک رکن پارلیمنٹ اپنے ساتھی رکن پارلیمنٹ سے بات بھی نہیں کر سکتی۔ اسمرتی ایرانی سیاسی طریقے سے اپنی بات رکھ سکتی ہیں۔ وہ ایک سینئر رکن پارلیمنٹ اور ایک پارٹی کی صدر کے ساتھ اس طرح مداخلت والے رویے پر کیوں آمادہ ہیں! یہ پارلیمنٹ اور سیاسی اخلاقیات کے خلاف ہے۔ سیاسی مخالفت اپنی جگہ، لیکن کیا کسی سینئر رکن پارلیمنٹ کے ساتھ اس طرح کا سلوک جائز ہے؟‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined