آج مودی حکومت کی تیسری مدت کار کے 100 دن مکمل ہو گئے۔ اس کے پیش نظر جہاں بی جے پی کے سرکردہ لیڈران ’اپنے منھ میاں مٹھو‘ بننے کی کوشش کر رہے ہیں، وہیں کانگریس نے ہر شعبہ میں ان کی ناکامیوں پر سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ آج کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے پریس کانفرنس میں تفصیل سے مودی حکومت کی 10 دنوں کی ناکامیوں کو میڈیا اور عوام کے سامنے رکھا۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اس پریس کانفرنس سے الگ کانگریس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کئی دلچسپ پوسٹ بھی کیے ہیں جن میں پی ایم مودی کی 100 دنوں پر مشتمل اب تک کی حکمرانی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
Published: undefined
کانگریس نے گرافکس اور ویڈیو پر مشتمل کئی ایسے پوسٹس کیے ہیں جن میں مرکزی حکومت کو مختلف سطحوں پر ناکام ظاہر کیا گیا ہے۔ مثلاً ایک تصویری پوسٹ میں مودی حکومت سے سوال کیا گیا ہے کہ ’100 دن میں کیا کیا؟‘ پھر اس کے نیچے بڑے حروف میں لکھا گیا ہے ’میں نے پی آر کیا‘۔ یعنی کانگریس نے مودی حکومت پر 100 دنوں کے دوران محض پی آر یعنی اپنی تشہیر کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
Published: undefined
ایک ویڈیو پوسٹ میں کانگریس نے 100 دنوں کی ناکامی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ’’نریندر مودی کو وزیر اعظم بنے ہوئے 100 دن ہو گئے ہیں۔ ان 100 دنوں میں ان کی حصولیابیوں کی بات کریں تو ملک میں 38 ریل حادثات ہوئے ہیں جن میں 21 لوگوں کی موت ہوئی اور 112 افراد زخمی ہوئے۔ لیکن نریندر مودی خاموش ہیں اور وزیر ریل ان حادثوں کو چھوٹے چھوٹے واقعات بتاتے ہیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ نریندر مودی کے پاس ریلوے کے لیے کوئی ویزن نہیں ہے۔ وہ پوری طرح فیل ثابت ہوئے ہیں۔‘‘ اس ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’نریندر مودی کے 100 دنوں کا رپورٹ کارڈ: فیل‘۔
Published: undefined
ایک دیگر ویڈیو میں کانگریس نے 100 دنوں کے اندر پیش آئے دہشت گردانہ واقعات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ’’نریندر مودی کو وزیر اعظم بنے ہوئے 100 دن ہو گئے ہیں۔ ان 100 دنوں میں ملک کو کئی دہشت گردانہ حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پچھلے 100 دنوں میں 26 دہشت گردانہ حملے ہوئے جن میں 21 جوان شہید ہوئے اور 29 جوان زخمی ہوئے۔ ان واقعات میں 15 شہریوں کی موت ہوئی اور 47 افراد زخمی ہوئے۔ نریندر مودی دہشت گردانہ حملوں کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ انھیں ملک کی حفاظت کی فکر نہیں ہے۔ نریندر مودی کی پوری توجہ اپنے امیر دوستوں کو مزید امیر بنانے پر ہے۔‘‘
Published: undefined
ایک دلچسپ تصویری پوسٹ پیپر لیک سے متعلق بھی کانگریس نے ’ایکس‘ پر کیا ہے۔ اس تصویر میں نیٹ پیپر لیک، نیٹ پی جی امتحان منسوخ، یو جی سی-نیٹ پیپر لیک، جوائنٹ سی ایس آئی آر-یو جی سی-نیٹ منسوخ، این سی ای ٹی پیپر لیک کا تذکرہ ہے۔ انگریزی میں بڑے حروف کے ساتھ ’لیکس‘ بھی لکھا گیا ہے جس کے اوپر ’کمل‘ (بی جے پی کا انتخابی نشان) کا مہر جیسا نشان ڈالا گیا ہے۔ اس تصویری پوسٹ کے ساتھ یہ کیپشن بھی لکھا گیا ہے کہ ’مودی جی پیپر لیک رکواتے کیوں نہیں؟‘ اس کے علاوہ بھی کچھ پوسٹ کیے گئے ہیں جو دلچسپ ہیں اور مودی حکومت کے 100 دنوں کو بری طرح ناکام ظاہر کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula