قومی خبریں

ویسٹرن ریلوے کا مختلف مقامات کے لئے 100 فیسٹول اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ویسٹرن ریلوے نے تہوار کے موسم میں سفری مانگ میں اضافہ کو پورا کرنے کے لیے اکتوبر 2024 سے دسمبر 2024 تک خصوصی ٹرینوں کو چلانے کےبارے میں مطلع کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ویسٹرن ریلوےنے 100 سے زیادہ فیسٹول اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مختلف مقامات کے 2315 ٹرپس ہوں گے۔منگل کو چیف پبلک ریلیشن آفیسر کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس سال ویسٹرن ریلوے نے تہوار کے موسم میں سفری مانگ میں اضافہ کو پورا کرنے کے لیے اکتوبر 2024 سے دسمبر 2024 تک کل 2315 ٹرپس کے ساتھ 106 خصوصی ٹرینوں کو چلانے کےبارے میں مطلع کیا۔ یہ ٹرینیں اتر پردیش، بہار، شمالی ہندوستان، مغربی بنگال، شمال مشرق وغیرہ جیسے مقامات کے لیے چلائی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

مغربی ریلوے ممبئی سے ملک کے مختلف حصوں کے لیے 14 جوڑی خصوصی ٹرینیں چلا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، مسافروں کی بڑی مانگ کو پورا کرنے کے لیے، سورت/ادھنا، واپی، ولساڈ سے شروع ہونے والی 14 جوڑی خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، جبکہ 21 جوڑی ٹرینیں سورت/ادھنا یا بھستان سے گزر رہی ہیں۔ اسی طرح گجرات کے دیگر اسٹیشنوں جیسے واپی، ولساڈ، وڈودرا، احمد آباد، سابرمتی، ہاپا، اوکھا، راج کوٹ، بھاؤنگر ٹرمینس وغیرہ کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش کے اندور، ڈاکٹر امبیڈکر نگر، اجین سے بھی خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی ریلوے اس سال یکم اکتوبر سے 30 نومبر 2024 تک درگا پوجا، دیوالی اور چھٹھ پوجا کے دوران مسافروں کے ہموار سفر کی سہولت کے لیے 6556 خصوصی ٹرینیں چلانے کے لیے تیار ہے۔ ہر سال تہواروں کے دوران خصوصی ٹرینیں چلائی جاتی ہیں اور اس سال مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرینوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ ان میں سے ویسٹرن ریلوے 106 فیسٹول اسپیشل ٹرینوں کے ساتھ 2315 ٹرپس چلا رہی ہے، جو اب بھی پورے ہندوستانی ریلوے میں سب سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ درگا پوجا، دیوالی اور چھٹھ کے تہواروں کے دوران ملک بھر میں لاکھوں مسافر سفر کرتے ہیں۔ انہیں آسان اور آرام دہ سفر فراہم کرنے کے لیے ہندوستانی ریلوے نے اس سال ان خصوصی ٹرینوں کو دوبارہ چلانے کی تیاری کی ہے۔ اگلے دو مہینوں میں یہ اسپیشل ٹرینیں مسافروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے ان کی منزل تک پہنچائیں گی۔ پچھلے سال ہندوستانی ریلوے نے کل 4429 فیسٹول اسپیشل ٹرینیں چلائیں، جس نے لاکھوں مسافروں کو سفر کا آرام دہ تجربہ فراہم کیا۔

Published: undefined

ہر سال بڑی تعداد میں لوگ درگا پوجا، دیوالی اور چھٹھ پوجا کے لیے اتر پردیش اور بہار آتے ہیں۔ یہ تہوار نہ صرف اتر پردیش اور بہار کے لوگوں کے لیے مذہبی اہمیت رکھتے ہیں بلکہ ان کے اہل خانہ سے ملنے کا ایک اہم موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ تہوار کے موسم میں مسافروں کے بہت زیادہ رش کی وجہ سے، زیادہ تر ٹرینوں میں ٹکٹ دو سے تین ماہ پہلے ویٹنگ لسٹ میں چلے جاتے ہیں۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہندوستانی ریلوے اس سال تہوار کے موسم میں ایک بار پھر خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined