بگہا: بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے بتھوریا تھانہ علاقہ سے پولیس نے سموار کی صبح جھاڑی سے پجاری کی لاش برآمد کی ہے۔ اس خبر کے پھیلنے کے بعد لوگوں کے درمیان چہ می گوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور حالات کشیدہ ہیں۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی دیر رات نوگاواں گاﺅں میں منا راﺅ کے گھر سے پوجا کرانے کے بعد پجاری ارون پانڈے (45) سائیکل سے اپنے گھر شیرا بازار کی جانب نو گاواں۔ چندراہا مین روڈ سے لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران راستے میں بدمعاشوں نے پجاری کا تیز اسلحہ سے قتل کر دیا اور لاش کو جھاڑی میں پھینک دیا۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ جھاڑی میں پڑی لاش کو آج صبح دیکھنے کے بعد گاﺅں والوں نے اس کی اطلاع بتھوریا تھانہ پولیس کو دی۔ واقعہ کی جانکاری کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بگہا سب ڈویژنل اسپتال بھیج دی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined