مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع میں موب لنچنگ کا دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ گائے چوری کے شک میں دو لوگوں کو بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ معاملہ جمعرات کا ہے جب کوتوالی تھانہ کے تحت پٹی ماری کے پاس پھلیشوری علاقہ میں لوگوں کی بھیڑ نے دو افراد پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔ پولس کے مطابق مہلوکین کی شناخت پرکاش داس اور بابلہ مترا کی شکل میں ہوئی ہے۔ دونوں ہی ماتھا بھانگا علاقہ کے رہنے والے ہیں۔
Published: 22 Nov 2019, 10:10 AM IST
بتایا جا رہا ہے کہ پرکاش داس اور بابلہ مترا پِک اَپ وین میں مویشی لے کر جا رہے تھے۔ اسی دوران پھلیشوری کے پاس انھیں روک کر کچھ لوگ پوچھ تاچھ کرنے لگے۔ دونوں پر گائے چوری کا الزام لگاتے ہوئے ان کی پٹائی شروع کر دی۔ اس دوران موقع پر کافی بھیڑ جمع ہو گئی۔ بھیڑ نے بھی دونوں لوگوں کو پیٹنا شروع کر دیا۔ بھیڑ نے اتنا پیٹا کہ دونوں کی موت ہو گئی۔ خبر ملنے کے بعد پولس موقع پر پہنچی اور دونوں کو بھیڑ کے چنگل سے چھڑایا۔ پولس پرکاش اور بابلہ کو ضلع اسپتال لے کر گئی جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔
Published: 22 Nov 2019, 10:10 AM IST
یہاں کے ایس پی سنتوش نمبلکر نے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کر لیا گیا ہے، پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ شروعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ دونوں کو گائے چور سمجھ کر بھیڑ نے پیٹنا شروع کر دیا۔ بھیڑ کی پٹائی سے دونوں لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پولس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔
Published: 22 Nov 2019, 10:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Nov 2019, 10:10 AM IST