کلکتہ: متنازع بیانات کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ایک بار پھر ترنمول کانگریس کے ورکروں کو مبینہ طور پر قبرستان پہنچانے کی بات کہہ کر ایک بڑا تنازع کھڑا کردیا ہے۔ دلیپ گھوش نے اس دعوے کے ساتھ کہ ان کی پارٹی اگر اقتدار میں آتی ہے تو ریاست میں ’’جمہوریت بحال‘‘ کرے گی، مبینہ طور پر کہا کہ ترنمول کانگریس کے کارکنان نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو انہیں اسپتال یا قبرستان پہنچانے کا انتظام کیا جائے گا۔
Published: undefined
دلیپ گھوش مشرقی مدنی پور ضلع کے ہلدیہ میں ایک ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کہا میں یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مرکزی حکومت آپ سب کے ساتھ ہے۔ مرکز ریاست میں آزادانہ اور منصفانہ اسمبلی انتخابات کو یقینی بنائے گی۔ عوام بلا خوف و خطر اپنے جمہوری حق کا استعمال کر یں گے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت کے دن گنتی کے رہ گئے ہیں۔ اسمبلی انتخابات ریاستی پولیس کی موجودگی میں نہیں بلکہ مرکزی فورسوں کی موجودگی میں ہوں گی۔ انہوں نے ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو اپنے طریقے بہتر کرنے اور عام لوگوں پر ظلم و تشدد کرنے سے گریز کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے مبینہ طور پر کہا کہ اگلے چھ مہینوں میں خود کو بہتر بنالیں ورنہ ان کے ہاتھ، پیر اور پسلیاں ٹوٹ جائیں گی اور انہیں اسپتال جانا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ پھر بھی اپنی شرارتوں کو جاری رکھتے ہیں تو انہیں قبرستان جانا پڑے گا۔"
Published: undefined
دلیپ گھوش کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ دلیپ گھوش ریاست کی سیاسی فضا کو خراب کر رہے ہیں۔ اس قسم کے بیانات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی دہشت گردی کے ذریعہ ریاست کے سیاسی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ریاست کے عوام انہیں مناسب جواب دیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined