مغربی بنگال سے ایک خوفناک واقعہ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ ریاست کے جنوبی 24 پرگنہ میں 13 نومبر کو ترنمول کانگریس لیڈر سیف الدین لسکر کا دن دہاڑے گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’قتل واقعہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس نے اپنا جرم بھی قبول کر لیا ہے۔‘‘
Published: undefined
دراصل جوائے نگر علاقے میں بامونگاچی کے ترنمول کانگریس علاقائی صدر سیف الدین لسکر کا ان کے گھر کے پاس ہی کچھ بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سیف الدین کے حامیوں نے مبینہ طور پر حملہ آوروں میں سے ایک کو پکڑ لیا اور پیٹ پیٹ کر اس کا قتل کر دیا۔ ترنمول کانگریس کے مقامی لیڈروں کا الزام ہے کہ سیف الدین کے قتل کے پیچھے سی پی ایم حامیوں کا ہاتھ ہے۔
Published: undefined
اس درمیان مقامی مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی حامیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سیف الدین کی موت کے بعد اس کے حامیوں نے سی پی ایم حامیوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور کچھ گھروں میں آگ لگا دی۔ سی پی ایم کی مرکزی کمیٹی کے رکن سجان چکرورتی نے کہا کہ ہر موت افسوسناک ہے اور قاتلوں کو پکڑنے کے ساتھ ہی سازش کا پردہ فاش کرنے کے لیے پولیس کو مناسب جانچ کرنی چاہیے۔ ساتھ ہی انھوں نے ان الزامات کو خارج کر دیا کہ سیف الدین کا سی پی ایم اراکین نے قتل کیا۔ سجان نے کہا کہ ’’سیف الدین لسکر کا قتل ترنمول کانگریس کی داخلی رنجش کا نتیجہ ہے، ہماری پارٹی کو قصوروار ٹھہرانے کا کوئی مطلب نہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined