کلکتہ: مغربی بنگال حکومت نے 14نومبر کو ’’رسوگولاڈے‘‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رس گلا کو جغرافیائی اعتبار سے بنگالی ایجاد قرار دیئے جانے کے ایک سال مکمل ہونے پر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
ہیڈ کو (HIDCO) چیرمین دیباسیش سین نے کہا کہ ’’مستی ہب‘‘ میں مختلف قسم کے رس گلا کی نمائش کی جائے گی۔ ایکو پارک کو مغربی بنگال ہاؤسنگ انفراسٹکچر ڈیو لپمنٹ کارپوریشن چلاتی ہے۔
سین نے کہا کہ جی آئی ٹیگ ملنے کے ایک سال مکمل ہونے پر ہم نے رسوگولاڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس موقع پر مٹھائی ساز ایسوسی ایشن کے تعاون سے نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔
Published: undefined
مستی ہب کو اسی سال جولائی میں کھولا گیا تھا۔ یہاں بنگال کی روایاتی مٹھائیوں کو پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر رس گلا کی تاریخ اور دیگر تاریخی واقعات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا۔
خیال رہے طویل قانونی لڑائی کے بعد 14نومبر کو مغربی بنگال کے رس گلا کو جی آئی کا ٹیگ ملا تھا۔ جی آئی ٹیگ کا مطلب ہوتا ہے یہ سامان ریاست کا روایتی پروڈکٹ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined