مغربی بنگال میں خاتون قیدیوں کے حاملہ ہونے کا حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس تعلق سے کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو ایک مفاد عامہ عرضی پر سماعت کی اور اسے ایک سنگین معاملہ بتایا۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے سامنے پیش اس عرضی میں بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں اپنی سزا کاٹنے کے دوران خاتون قیدی حاملہ ہو رہی ہیں۔
Published: undefined
اس عرضی پر سماعت ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس شیوگنامن اور جسٹس سپرتم بھٹاچاریہ کی بنچ نے کی۔ عرضی میں عدالت سے گزارش کی گئی ہے کہ اصلاح گھروں کے مرد ملازمین کو ایسے حصوں میں کام کرنے پر روک لگائی جائے جہاں خاتون قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ یہ عرضی ایک ’نیائے متر‘ کے ذریعہ داخل کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں اب تک کم از کم 196 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ معاملہ جیل کے اندر بند خواتین کی سیکورٹی سے جڑا ہوا ہے۔ اس لیے عرضی گزار نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ اصلاح گھروں کے مرد ملازمین کو ان حصوں میں داخل ہونے سے پوری طرح روکا جائے جہاں خاتون قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔
Published: undefined
اس پورے معاملے پر چیف جسٹس شیوگنامن نے حیرانی ظاہر کی اور ایک حکم پاس کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری جانکاری میں لایا گیا یہ معاملہ انتہائی سنگین ہے۔ ہم ان سبھی معاملوں کو مجرمانہ امور کی سماعت کرنے والی بنچ کو منتقل کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز