قومی خبریں

مغربی بنگال: سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا

متاثرہ علاقوں کا بجلی کنکشن کٹ جانے سے 80 ہزار لوگ بُری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ کسانوں کی کھیتی کو نقصان پہنچا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سیلاب زدہ علاقہ کا دورہ کرتیں ممتا بنرجی / آئی اے این ایس</p></div>

سیلاب زدہ علاقہ کا دورہ کرتیں ممتا بنرجی / آئی اے این ایس

 
IANS

مغربی بنگال میں سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو بچا کر محفوظ مقامات پر بنائے گئے کیمپوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔ کھڑگ پور، مغربی میدنی پور میں ضلع انتظامیہ کی ٹیم کے علاوہ دیگر ٹیمیں سیلاب کی حالت پر نظر رکھ رہی ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں میں راحت اشیاء کی سپلائی کی جا رہی ہے۔ حالانکہ سیلاب سے متاثر لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں تاریکی میں رات گزارنی پڑ رہی ہے۔

Published: undefined

اطلاع کے مطابق تقریباً 6000 لوگوں کو راحت کیمپوں میں لایا گیا ہے جبکہ زیادہ تر لوگ اپنے مویشیوں اور سامانوں کی وجہ سے سیلاب زدہ علاقوں میں اب بھی رہنے پر مجبورہیں۔ یہاں پر انہیں پینے کے لیے پانی اور کھانا نہیں مل رہا ہے جس کے سبب انہیں سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

Published: undefined

سیلاب کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کا بجلی کنکشن کاٹ دیا گیا ہے۔ اس سے 80 ہزار لوگ بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں ڈھائی لاکھ سے زیادہ کسانوں کی کھیتی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ قریب ایک لاکھ ہیکٹئر فصل برباد ہوئی ہے۔ سیلاب سے نپٹنے کے لیے این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں، ایس ڈی آر ایف کی چار ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

Published: undefined

موقع پر موجود افسران نے بتایا کہ کچھ دن پہلے کی حالت بہت خراب تھی۔ یہاں کی ندیوں میں آبی سطح خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گیا تھا۔ گرام پنچایتوں میں بھی سیلاب کا منظر تھا۔ دوسری طرف ضلع چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سومیہ شنکر سارنگی نے جانکاری دی کہ 15 لوگوں کو سانپ نے کاٹ لیا تھا۔ ان سبھی کا علاج کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ ان کی ہدایت پر حاملہ خواتین، بزرگ اور بچوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کچھ جگہوں پر حاملہ خواتین کی ڈیلیوری بھی ہوئی ہے۔ سبھی محفوظ ہیں۔ لوگوں تک ریلیف میٹیریل پہنچایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

غور طلب رہے کہ ممتا بنرجی نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا "میں نے ہگلی میں پُرشورا، گوگھاٹ-آرام باغ علاقہ اور مغربی میدنی پور میں گھاٹل کا دورہ کیا۔ ساتھ ہی میں بیرم بھوم کے سیلاب زدہ علاقوں میں انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ اس سلسلے میں پاشکورا، رتولیا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وہاں کے مقامی لوگوں سے بات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی۔ ضلع انتظامیہ ان کے ساتھ دن رات لگی ہوئی ہے۔ جن لوگوں کی فصل برباد ہوئی ہے انہیں فصل بیمہ دیا جائے گا"۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined