قومی خبریں

مغربی بنگال پنچایت انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہوگا، گنتی مراکز پر سخت حفاظتی انتظامات

تین درجے کے پنچایتی انتخابات کے لیے ہفتہ کو 61000 سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ ہوئی تھی، جس میں 80.71 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ انتخابات کے دوران تشدد میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے

<div class="paragraphs"><p>بنگال پنچایت انتخابات / آئی اے این ایس</p></div>

بنگال پنچایت انتخابات / آئی اے این ایس

 

کولکاتا: مغربی بنگال پنچایتی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔ پولنگ کے دوران کئی پرتشدد واقعات رونما ہوئے، جس کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے ریاستی الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھ کر پنچایتی انتخابات کے لیے مرکزی فورسز کی موجودگی میں منصفانہ گنتی کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔

Published: undefined

تین درجے کے پنچایتی انتخابات کے لیے ہفتہ کو 61000 سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ ہوئی تھی، جس میں 80.71 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ انتخابات کے دوران تشدد میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے مغربی بنگال میں مختلف مقامات، بلخصوص شمالی 24 پرگنہ ضلع کا دورہ کیا تھا اور ہفتہ کو پولنگ کے دوران صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایک زخمی شخص کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ریاست میں پنچایتی انتخابات کے دوران دوران بڑے پیمانے پر تشدد ہوا تھا۔ تشدد کے دوران کئی مقامات پر بیلٹ بکسوں کو لوٹ لیا گیا، آگ لگا دی گئی یا تالابوں میں پھینک دی گئی۔ چنانچہ 19 اضلاع کے ان تقریباً 700 پولنگ اسٹیشنوں (بوتھ) پر پیر کو دوبارہ پولنگ ہوئی، جہاں پولنگ کو کالعدم قرار دیا گیا تھا، اس دوران کہیں سے کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined