کولکاتا: مغربی بنگال میں سات مہینے کے بعد آج سے لوکل ٹرین کی خدمات شروع ہوگئی ہیں۔ تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے سخت انتظامات اور نگرانی کی جا رہی ہے اور مسافر بھی قوانین پر عمل کر رہے ہیں۔ مشرقی اور جنوب مشرقی ریلوے کے تحت چلنے والی لوکل ٹرین خدمات آج سے شروع ہوگئی ہے۔ تاہم پہلے دن ای ایم یو ٹرینوں میں آج اتنی بھیڑ نظر نہیں آرہی ہے جو کورونا عہد سے قبل تھی۔
Published: undefined
ریلوے انتظامیہ کے مطابق آہستہ آہستہ مسافروں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ مہنگے ٹرانسپورٹ کے بجائے مسافر لوکل ٹرین میں سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے کووڈ- 19 کے قواعد پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسٹیشن کے احاطے اور ٹرینوں میں ماسک پہننا لازمی ہے۔ ریلوے افسر نے بتایا کہ مشرقی ریلوے کے سیالدہ سیکشن میں 413 مضافاتی ٹرینیں اور ہوڑہ سیکشن میں 202 ٹرینیں بدھ سے چلنا شروع ہوگئی ہیں۔ جب کہ جنوب مشرقی ریلوے 81 باقاعدہ ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
کورونا انفیکشن کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے نتیجے میں لوکل ٹرینوں کی خدمات بند کردی گئی تھیں ۔عوام کے شدید مطالبے کے بعد اب لوکل ٹرینوں کی خدمات شروع کی گئی ہیں۔ ریاستی حکومت اور ریلوے انتظامیہ کے درمیان طویل میٹنگوں کے بعد ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق ہر مسافر کو ماسک لگانے کے ساتھ 50 فیصد سیٹوں پر ہی بیٹھنے کی اجازت ہوگی
Published: undefined
حکومت نے اور ریلوے انتظامیہ کے مابین ذمہ داری شیئر کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے ایس او پی جاری کیا۔ ریلوے ضرورت کے مطابق ٹرینوں کی مناسب تعداد کو یقینی بنائے گی۔ حکومت کے مطابق مسافروں کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ داخلے اور خارجی راستوں کے نشانات ہوں گے۔
Published: undefined
ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے جی آر پی کی مدد کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی ای ٹکٹنگ اور ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ساتھ واش روم کی صفائی کے ساتھ بڑی تعداد میں صابن اور سینیٹائزر بھی مہیا کیے جائیں گے۔ ٹرین کے اندر صفائی کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم پر صفائی بھی ہوگی۔ تھرمل چیکنگ کے ساتھ دیگر حفاظتی معیارات بھی طے کیے جائیں گے، تاکہ متاثرہ شخص اسٹیشن کے اندر داخل نہ ہوسکے۔ اسٹیشنوں تک آمدورفت کی مناسب موجودگی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined