قومی خبریں

مغربی بنگال کے دو اضلاع میں پولس کی بڑی کارروائی، اسلحوں کا ذخیرہ برآمد، 4 گرفتار

گرفتار کیے گئے نوجوانوں کے پاس سے 9 پستول، 5 پائپ گن، 67 زندہ کارتوس، 6 خالی میگزین، 60 ہزار روپے قیمت والے جعلی نوٹ برآمد کیے گئے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

مغربی بنگال کے دو اضلاع سے پولس نے کثیر مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، جعلی نوٹ اور دیگر چیزیں برآمد کی ہیں۔ افسران نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ مرشد آباد ضلع کے فرخہ میں اسلحوں کی فراہمی کرنے والے ریکٹ کا پولس نے بھنڈاپھوڑ کیا۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولس نے کارروائی کرتے ہوئے شنکر پور علاقے میں دو بائیک سوار نوجوانوں کو مشتبہ طور پر گھومتے ہوئے دیکھنے کے بعد گرفتار کر لیا۔

Published: undefined

پکڑے گئے دونوں نوجوانوں کے پاس سے 9 پستول، 5 پائپ گن، 67 زندہ کارتوس، 6 خالی میگزین، 60 ہزار روپے قیمت والے جعلی نوٹ برآمد کیے گئے۔ دونوں ملزمین جھارکھنڈ کے پاکڑ کے رہنے والے ہیں۔

Published: undefined

ایس پی مکیش نے اس سلسلے میں بتایا کہ ’’کچھ وقت سے ہمیں جانکاری مل رہی تھی کہ ضلع کے باہر کے کچھ لوگ فرخہ میں رہنے والے ایک شخص کو ہتھیار پہنچائیں گے۔ ہم نے سپلایروں کو گرفتار کر لیا۔ ہم نے چھاپہ ماری کی، لیکن اس کا پتہ نہیں چلا۔‘‘

Published: undefined

دوسری طرف جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں غیر قانونی بندوق بنانے کی ایک فیکٹری کا پتہ چلا تھا۔ بروئی پور ضلع کے پولس سپرنٹنڈنٹ راشد منیر خان نے کہا کہ خبر ملنے کے بعد ہم نے جیون ٹولہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کے مالک سمیت دو اشخاص کو گرفتار کیا۔ تین بندوقیں، ایک پائپ گن، ایک ریوالور، ایک 7 ایم ایم پستول، 6 دیگر نیم تیار کردہ پستول، 10 زندہ کارتوس ضبط کیے ہیں۔

Published: undefined

منیر خان نے مزید کہا کہ ایک شخص سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے، دو گرفتار اشخاص نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ چار پانچ مہینوں سے اسلحوں کی فیکٹری چلا رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ کیننگ، بسنتی اور سندیش کھلی علاقوں میں اسلحوں کی فراہمی کرتے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined