قومی خبریں

مغربی بنگال: ہوڑہ میں آتش بازی کے دوران لگی گھر میں آگ، 3 بچوں کی دردناک موت، 2 کی حالت نازک

اُلوبیریا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 27 میں آتشزدگی کا یہ حادثہ پیش آیا۔ مہلوکین کی شناخت تانیا مستری، ایشان دھارا اور ممتاز خاتون کے طور پر ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

 

مغربی بنگال کے ہوڑہ میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی سے ایک بڑا حادثہ ہو گیا۔ یہاں اُلوبیریا علاقہ میں پٹاخہ جلانے کے دوران آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی زد میں لے لیا۔ اس دوران وہاں موجود تین معصوم بچوں کی آگ میں جھلس کر دردناک موت ہوگئی۔ حادثہ میں ایک خاتون اور ایک بچہ کے بھی زخمی ہونے کی خبر ہے۔ بتایا ہے کہ آگ نے پاس کی ایک دکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ فائربریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا لیکن تب تک 3 بچے بُری طرح جھلس چکے جس سے ان کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

ایک افسر نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ اُلوبیریا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 27 کا ہے۔ حادثہ کے دوران اسی علاقے کے کچھ بچے پٹاخے جلا رہے تھے۔ اسی اثنا میں ایک پٹاخہ کی چنگاری قریب میں رکھے پٹاخوں پر گر گئی جس سے آگ لگ گئی۔ آگ بہت تیزی سے پھیلی اور اس نے ایک گھر کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ افسر نے آگے بتایا کہ اس آگ میں زخمی ہوئے بچوں کو فوراً اُلوبیریا میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ حادثہ میں زخمی ہوئے دیگر دو کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے جن کا علاج چل رہا ہے۔

Published: undefined

وہیں اس معاملے پر فائر بریگیڈ کے افسر نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ ٹیم کی دو گاڑیاں فوراً جائے حادثہ پر بھیجی گئیں۔ کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ انہوں جانکاری دی کہ تینوں مہلوکین کی شناخت تانیا مستری، ایشان دھارا اور ممتاز خاتون کے طور پر ہوئی ہے۔ افسر کے مطابق جس گھر میں آگ لگی تھی وہ کاجل شیخ نام کی ایک خاتون کا تھا، مرنے والے تینوں بچوں میں سے ایک ان کے ہی کنبہ کا تھا جبکہ باقی بچے پڑوسی تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined