مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر کمی آ رہی ہے مگر حالیہ دنوں میں ڈینگو کی شکایات بڑی تعداد میں سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کےلئے پریشانی کا سبب بن گئی ہے ۔
Published: undefined
مغربی بنگال میں 16مئی سے ہی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔گرچہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مکمل طور پر لاک ڈاؤن کے خلاف تھیں ،چناں چہ محدود پیمانے پر تجارتی سرگرمیوں کےساتھ بنگال میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اس کا فائدہ بھی سامنے آیا ہے اور مئی کے پہلے ہفتے میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو تھا اور کیسز 20ہزار تک پہنچ گئے تھے وہیں اب کم ہوکر 3ہزار تک پہنچ گئے ہیں ۔ چیف سیکریٹری ایچ کے ترویدی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ہر ضلع کے چیف ہیلتھ افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرکے جلد سےجلد مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
Published: undefined
حال ہی میں ندیا ، ہوڑہ ، جلپائی گوڑی ، ہگلی ، مشرقی مدنی پور ، کلکتہ ، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، کوچ بہار اور دارجلنگ کے ضلعی کلکٹروں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے خود ہی کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے مزید سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن اضلاع میں روزانہ دو سو سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہورہے ہیں ، اگر ضرورت ہو تووہاں کنٹینمنٹ زون بنائیں۔آج کی میٹنگ میں چیف سیکریٹری نے ان اضلاع میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔میٹنگ میں چیف سکریٹری نے اضلاع میں ویکسی نیشن کی مقدار بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی چیف سیکریٹری نے ضلع کلکٹروں کو ڈینگوں کے معاملے پر قابو پانے کی ہدایت دی ہے ۔
Published: undefined
دوسری جانب کلکتہ میں سوائن فلو کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔بخار ، سردی ، کھانسی ، گلے کی سوزش کی شکایت بعدجب ڈاکٹر کورونا ٹسٹ کراتے ہیں مگر رپورٹ منفی آتی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد کلکتہ میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔
Published: undefined
محکمہ صحت کے مطابق کلکتہ میں ا ب تک 19افراد سوائن فلو سے متاثر ہوئے ہیں ۔خضر پور اور مٹیابرج میں چار افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔بے ہالا میں تین ، گوڑیا ہاٹ ، جادو پور اور کاکور گاچھی اور سالٹ سے بھی سوائن فلوکے مریض سامنے آئے ہیں ۔ڈاکٹروں نے شہریوں سے سوائن فلو سے محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق ائن فلو انتہائی متعدی ہے ۔اگر ایک شخص گھر میں ہی متاثر ہوتا ہے تو ، دوسرے ممبروں کے انفیکشن ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں بیہالا کے نارائن میموریل ہسپتال کے ایک ماہر دھرو بھٹاچاریہ نے کہا ، مریضوں کو سوائن فلو کے بارے میں بہت محتاط رہنا چاہئے۔ علامات کے باوجود ، جب کورونا کے نتائج منفی ہوتے ہیں تو ڈاکٹر اکثر راحت کی سانس لیتے ہیں لیکن ہوسکتا ہے کہ مریض سوائن فلو سے متاثر ہو۔اس لئے ڈاکٹروں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ بخار ، ناک بہنا ، گلے کی سوزش ، کھانسی کے ساتھ خشک کھانسی ، سر درد کے ساتھ ساتھ پٹھوں میں درد کی صورت میں مریض اگر کورونا سے متاثر نہیں ہے تو سوائن سے متاثر ہوسکتا ہے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined