قومی خبریں

مغربی بنگال: بی جے پی امیدوار بابل سُپریو کے خلاف ایف آئی آر درج

بابل سپریو پر الزام ہے کہ انھوں نے بارابنی اسمبلی حلقہ میں کاشی ڈانگ ایف پی اسکول واقع پولنگ سنٹر میں گھس کر وہاں پولنگ عملہ کو دھمکایا۔ اس سلسلے میں تحریری شکایت کے بعد ان کے خلاف کارروائی ہوئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولکاتا: مرکزی و زیر اور مغربی بنگال کے آسنسول سے بی جے پی کے امیدوار بابل سپریو کے خلاف پولنگ سنٹر کے اندر لوگوں کو مبینہ طورپر دھمکانے کے معاملہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ بابل سپریو پر الزام ہے کہ انہوں نے بارابنی اسمبلی حلقہ میں کاشی ڈانگ ایف پی اسکول واقع پولنگ سنٹر میں گھس کر وہاں پولنگ عملہ کو دھمکایا تھا۔ اس معاملہ میں تحریری شکایت ملنے پر ان کے علاوہ کچھ دیگر لوگوں کے خلاف تعزیرات ہندکی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Published: 29 Apr 2019, 10:10 PM IST

اس درمیان بابل سپریو کی کار کو نقصان پہنچانے کے معاملہ میں بارابنی کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر امدادالحق کی تحریری شکایت پر کچھ نامعلوم لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آسنسول لوک سبھا سیٹ کے لئے 10امیدوار انتخابی میدان میں اترے ہیں، جن میں ٹی ایم سی، بی جے پی، سی پی ایم اور کانگریس کے امیدوار شامل ہیں لیکن اس سیٹ پر ٹی ایم سی اور بی جے پی کے مابین اہم مقابلہ ہونے کی امید ہے۔

Published: 29 Apr 2019, 10:10 PM IST

بنگالی فلم کی معروف اداکارہ سچترا سین کی بیٹی اور اداکارہ من من سین اس سیٹ سے انتخابی میدان میں اتری ہیں، جنہوں نے 2014کے لوک سبھا انتخابات میں بانکورہ لوک سبھا حلقہ میں نو مرتبہ کے سی پی ایم کے رکن پارلیمان واسدیو آچاریہ کو شکست دیکر اپنے پہلے الیکشن میں بڑا الٹ پھیر کیا۔ اس بار ان کا مقابلہ مرکزی وزیر اور آسنسول سے موجودہ بی جے پی کے رکن پارلیمان بابل سپریو سے ہے۔

Published: 29 Apr 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Apr 2019, 10:10 PM IST